عبدالواحد قریشی نے دہلی کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالتے ہی سیاسی سرگرمیاں تیز کیں

چودھری متین احمد نے کہا کہ نوجوان بڑی تعداد میں دہلی کانگریس سے جڑ رہے ہیں اور زمینی سطح پر سخت محنت بھی کر رہے ہیں، ان کی یہ محنت آنے والے دنوں میں رنگ لائے گی۔

تصویر بذریعہ محمد تسلیم
تصویر بذریعہ محمد تسلیم
user

محمد تسلیم

نئی دہلی: کانگریس لیڈر عبدالواحد قریشی کو دہلی کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کا چیئرمین بنائے جانے پر دہلی کانگریس کا ایک بڑا طبقہ ایک پلیٹ فارم پر آتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اپنا عہدہ سنبھالتے ہی عبدالواحد قریشی نے اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے کانگریس لیڈران و کارکنان سے ملاقات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ تاہم انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں بھی مزید تیز کر دی ہیں۔ اسی کے تحت انہوں کانگریس کے قدآور لیڈر چودھری متین احمد اور بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد سے ان کے دفتر چوہان بانگر میں ملاقات کی۔

عبدالواحد قریشی نے دہلی کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالتے ہی سیاسی سرگرمیاں تیز کیں

متین احمد نے سب سے پہلے عبدالواحد قریشی کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کی اور گرم جوشی سے پگڑی پہنا کر استقبال کیا۔ اس موقع پر چودھری متین احمد نے کہا کہ اعلی کمان نے عبدالواحد کو اقلیتی ڈپارٹمنٹ کا چیئرمین بنا کر بہت ہی اہم فیصلہ لیا ہے جس کی میں ستائش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان بڑی تعداد میں دہلی کانگریس سے جڑ رہے ہیں اور زمینی سطح پر سخت محنت بھی کر رہے ہیں، ان کی یہ محنت آنے والے دنوں میں رنگ لائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عبدالواحد قریشی کے ساتھ سیلم پور اسمبلی حلقہ کے کانگریس لیڈران و کارکنان کاندھے سے کاندھا ملا کر ساتھ کھڑے ہیں۔


چودھری زبیر احمد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالواحد قریشی ہمیشہ دہلی کانگریس کو مضبوط کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں جس کی بدولت ان کو اقلیتی ڈپارٹمنٹ کی اہم ذمہ داری ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کانگریس میں نوجوان لیڈران اور سینئر لیڈران کی رہنمائی میں نئی نئی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں جس کے نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ دہلی میں چلائی گئی ڈیجیٹل ممبرشب میں سب سے زیادہ ممبرشپ ہمارے ضلع بابر پور میں ہوئی ہے جس کا سہرا ضلع کے کانگریس کارکنان کو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عبدالواحد قریشی کی چیئرمین شپ میں بڑے پیمانے پر اقلیتوں کے حقوق کی آواز اٹھائی جائے گی۔

عبدالواحد قریشی نے دہلی کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالتے ہی سیاسی سرگرمیاں تیز کیں

اس دوران دہلی پر دیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے کہا کہ عبدالواحد قریشی نوجوان ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ذہین ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اقلیتوں کے مسائل کو اٹھایا ہے۔ اس موقع پر حاجی مقصود جمال، انل، محمود خان، مخدوم خان، حاجی محمد ہارون، خالد خان، پروین وتسو، جرار احمد، انتظار احمد، محمد توحید، سید اظہر، مسرور عالم، مشکور عالم، و دیگر موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔