بھارت جوڑو نیائے یاترا: گجرات میں عآپ ہوگی شامل، دعوت نامہ قبول کیا

عآپ نے کہا ہے کہ 7 مارچ کو داہود میں یاترا کے داخل ہونے پر ایسودان گڑھوی سمیت بڑی تعداد میں عآپ کارکن اور لیڈران یاترا میں شامل ہونگے۔

<div class="paragraphs"><p>بھارت جوڑو نیائے یاترا /&nbsp; تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/INCIndia">@INCIndia</a></p></div>

بھارت جوڑو نیائے یاترا / تصویر@INCIndia

user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے گجرات میں داخل ہونے کے بعد عام آدمی پارٹی اس میں شریک ہوگی۔ اس نے کانگریس کے دعوت نامے کو قبول کرلیا ہے۔ یہ اطلاع عآپ گجرات نے دی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت جوڑو نیائے یاترا 7 سے 10 مارچ کے درمیان گجرات سے گزرے گی۔

عام آدمی پارٹی گجرات نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ریاست میں بڑی تعداد میں پارٹی کے لیڈران اور کارکنان راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شامل ہوں گے۔ یہ یاترا 7 مارچ کو گجرات کے داہود ضلع کے جھالود سے گجرات میں داخل ہوگی۔ عآپ نے کہا ہے کہ 7 مارچ کو داہود میں یاترا کے داخل ہونے پر ایسودان گڑھوی سمیت بڑی تعداد میں عآپ کارکن اور لیڈران یاترا میں شامل ہونگے۔ عام آدمی پاٹری گجرات میں اس یاترا کو کامیاب بنانے میں اہم کردا نبھائے گی۔ اس ضمن میں آنے والے دنوں میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔


دریں اثنا راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کا آج مدھیہ پردیش میں آخری دن ہے، اس میں آج کانگریس کے قومی صدر ملکا رجن کھڑگے میں بھی شریک ہونگے۔ دھار ضلع کے بدناور میں ایک جلسۂ عام کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کھڑگے اور راہل گاندھی دونوں خطاب کرنے والے ہیں۔ اس ضمن میں مدھیہ پردیش کانگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ کے صدر کے کے مشرا نے بتایا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران رتلام اور سیلانہ میں ایک عام جلسۂ عام کا انعقاد اور روڈ شو ہوگا۔ آج ہی یہ یاترا مدھیہ پردیش سے راجستھان میں داخل ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔