عآپ رہنما اودھ اوجھا نے اکھلیش یادو کی خوب تعریف کی
عآپ رہنما اودھ اوجھا کا یہ بیان سیاسی حلقوں میں بحث کا موضوع بن گیا ہے، ویسے عآپ اور سماجوادی پارٹی دونوں اپوزیشن پارٹیوں میں ہیں۔

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما اودھ اوجھا اتر پردیش کے خشی نگر پہنچے۔ عآپ رہنما اوجھا نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے لیے یوپی اسمبلی انتخابات 2027 میں مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ایک پروگرام میں پہنچے اودھ اوجھا نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ ذاتی طور پر اکھلیش یادو کو پسند کرتے ہیں اور ان کی تعلیمی پالیسیوں پر تفصیل سے بات کی ہے۔ تاہم انہوں نے خود الیکشن لڑنے کی کسی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔
خشی نگر کے رامکولہ میں سماج وادی پارٹی کے ایک پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچے اودھ اوجھا نے کہا کہ وہ اکھلیش یادو کو ملک کا واحد لیڈر مانتےہیں جن کے ساتھ انہوں نے تعلیم پر تقریباً تین گھنٹے تک بات کی ہے۔ ان کی سوچ اور نقطہ نظر مجھے متاثر کرتا ہے۔ اگر وہ ایسا کہتے ہیں تو میں اگلے اسمبلی انتخابات میں ان کے لیے انتخابی مہم ضرور چلاؤں گا، لیکن خود کسی سیٹ سے انتخاب نہیں لڑوں گا۔ اودھ اوجھا کا یہ بیان سیاسی حلقوں میں بحث کا موضوع بن گیا ہے ۔
مقامی سطح پر انتخابی تیاریوں کے سلسلے میں ایس پی کا یہ پروگرام خشی نگر ضلع کے رامکولہ میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں ایس پی کے مقامی لیڈران اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس پروگرام میں اودھ اوجھا نے کہا کہ وہ سیاست میں سرگرم رہیں گے، لیکن انتخابی امیدواری سے دور رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی کا فون آیا تو انتخابی مہم چلانا میرا فرض ہے۔ اے اے پی رہنما نے کہا کہ اکھلیش یادو جیسے رہنما کی حمایت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہوگی۔ اوجھا کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔