بہار میں آدھار کارڈ شرابیوں کی کرے گا شناخت، نتیش حکومت نے بنایا خاص منصوبہ

بہار میں شرابیوں اور شراب کاروباریوں پر لگام لگانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اس درمیان نتیش حکومت نے ایک خاص منصوبہ تیار کیا ہے جس سے شرابیوں کی شناخت آدھار کارڈ سے ہوگی۔

آدھار کارڈ کی فائل فوٹو
آدھار کارڈ کی فائل فوٹو
user

قومی آوازبیورو

بہار میں شرابیوں اور شراب کاروباریوں پر لگام لگانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اس درمیان نتیش حکومت نے ایک خاص منصوبہ تیار کیا ہے جس سے شرابیوں کی شناخت آدھار کارڈ سے ہوگی۔ شراب ممانعت، ایکسائز اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے مطابق شراب پی کر گرفتار کیے جانے والے لوگوں کی آدھار سے شناخت یقینی کرنے کے لیے ہر ضلع کے شراب ممانعت دفاتر میں آدھار سرٹیفکیشن سنٹر کھولا جائے گا۔

ریاستی حکومت نے اس کے لیے قبل میں ہی ہندوستانی خصوصی شناختی اتھارٹی کو خط لکھا تھا۔ اتھارٹی کے ذریعہ اب اس کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ افسران نے بتایا کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو دسمبر سے یہ نظام نافذ کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد شرابیوں کے آدھار سرٹیفکیشن کا کام شروع ہو جائے گا۔


حکومت کا ماننا ہے کہ ایک ضلع میں پہلی بار شراب پیتے پکڑے جانے پر جرمانہ بھر کر شراب چھوٹ جاتے ہیں۔ دوسرے ضلع میں پکڑے جانے پر ان کی شناخت نہیں ہو پاتی ہے۔ محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سات ماہ میں ریاست میں تقریباً 90 ہزار سے زیادہ لوگوں کو پکڑ کر جرمانہ لے کر چھوڑا گیا ہے۔

محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ اب شراب پینے، فروخت کرنے یا کاروبار کرنے کے الزام میں گرفتار سبھی ملزمین کی شناخت کا آدھار ڈاٹابیس بنے گا جسے محفوظ رکھا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ اس کو لے کر 20 دنوں کے اندر سبھی شراب ممانعت سپرنٹنڈنٹ دفاتر میں آدھار سرٹیفکیشن سنٹر کا انتظام یقینی کیا جائے گا۔ اس سے بہار میں دوسری بار شراب پی کر پکڑے جانے والے ملزم سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔ محکمہ کی مانیں تو شرابیوں کا سرٹیفکیشن پہلے ٹھیک ڈھنگ سے نہیں ہو پاتا تھا۔ سرٹیفکیشن درست طریقے سے نہیں ہونے پر وہ بچ نکلتے تھے۔ ڈیٹابیس ہونے کے بعد ان کی شناخت یقینی ہو جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */