لکھنؤ: بی جے پی دفتر کے سامنے خاتون کی خود سوزی

پولیس کمشنر سجیت کمار نے بتایا کہ انجلی تیواری نامی خاتون نے حضرت گنج علاقے میں کیپیٹل سنیما تراہے پر ای-رکشا سے اتر کر جلنے والے مادے کو اپنے جسم پر جھڑکاؤ کر کے اپنے بدن کو آگ لگالی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں اسمبلی کے سامنے منگل کو ایک لڑکی نے مبینہ طور سے سسرال والوں کی ہراسانی سے دلبرداشتہ خاتون نے خود سوزی کرلی۔ اسے نازک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کمشنر سجیت کمار نے بتایا کہ مہاراج گنج ضلع باشندہ انجلی تیواری نامی خاتون نے حضرت گنج علاقے میں کیپیٹل سنیما تراہے پر ای-رکشا سے اتر کر جلنے والے مادے کو اپنے جسم پر جھڑکاؤ کر کے اپنے بدن کو آگ لگا لی۔ کچھ ہی سیکنڈوں میں ہوئے اس حادثے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے وہاں موجود پولیس اہلکار نے کمبل ڈال کر آگ کو بجھایا۔ نازک حالت میں خاتون کو سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سجیت کمار نے بتایا کہ موصول اطلاع کے مطابق خاتون مطلقہ ہے اور وہ کچھ وقت سے دوسرے کسی نوجوان کے رابطے میں تھی جو کہ بیرون ملک چلا گیا ہے جس کے وجہ سے ممکنہ طو پر خاتون نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہوگا۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔


پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہاراج گنج کے رہنے والے اکھلیش تیواری سے انجلی (35) کی شادی ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔ خاتون نے تبدیلی مذہب کر کے آصف نامی نوجوان سے شادی کی۔ شادی کے کچھ وقت بعد آصف سعودی عرب چلا گیا۔ الزام ہے کہ آصف کے اہل خانہ اسے لگاتار ہراساں کر رہے تھے۔ ہراسانی سے پریشان ہوکر خاتون نے بی جے پی دفتر کے گیٹ نمبر 2 کے سامنے خودسوزی کرلی۔ قابل ذکر ہے کہ کچھ ماہ قبل دبنگوں کی ہراسانی سے تنگ آکر اسمبلی کے سامنے ماں۔بیٹی نے خود کو آگ لگا لی تھی جس میں ماں کی موت ہوگئی تھی جبکہ بیٹی بچ گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔