مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن میں کونسلر چودھری زبیر احمد کا والہانہ استقبال

کونسلر چودھری زبیر احمد نے سبھی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پارٹی نے مجھے جو ذمہ داری دی ہے اس کو بخوبی انجام دے کر مشرقی دہلی کے عوام کی آواز ایوان میں اٹھاؤں گا۔

چودھری زبیر کا استقبال
چودھری زبیر کا استقبال
user

محمد تسلیم

نئی دہلی: مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن ہیڈکوارٹر پٹپڑ گنج میں کونسلر چودھری زبیر احمد کو مشرقی کارپوریشن میں کانگریس لیڈر کا چارج سنبھالنے پر استقبالیہ دیا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں کانگریس کے سینئر لیڈران نے شرکت کی اور چودھری زبیر احمد کا استقبال کر ان کو اپنی نیک خواہشات سے نوازا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز نند نگری وارڈ سے کانگریس کی کونسلر اور مشرقی کارپوریشن کی کانگریس لیڈر کماری رنکو بی جے پی میں شامل ہوگئی تھیں جس کے بعد یہ ذمہ داری چوہان بانگر وارڈ سے کونسلر چودھری زبیر احمد کو دیے گئے ہے۔ اس دوران کانگریس کے سینئر لیڈر جگدیش ٹائٹلر، جے پرکاش اگروال، چودھری متین احمد، نیٹا دسوزا، انل بھاردواج، ڈاکٹر نریندر ناتھ نے چودھری زبیر احمد کو مبارکباد دی اور کہا کہ زبیر احمد زمین سے وابستہ لیڈر ہیں، ان کی ا یک سالہ کارکردگی کی بنیاد پر آج پارٹی نے ان کو بڑی ذمہ داری سونپی ہے جس کے لیے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔


کونسلر چودھری زبیر احمد نے سبھی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پارٹی نے مجھے جو ذمہ داری دی ہے اس کو بخوبی انجام دے کر مشرقی دہلی کے عوام کی آواز ایوان میں اٹھاؤں گا۔ اس موقع پر ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے کہا کہ زبیر احمد کانگریس کو مضبوطی دینے میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تقریب میں ریاستی نائب صدر مودیت اگروال،علی مہدی،سابق ممبر اسمبلی نصیب سنگھ،بھیشم شرما،ویر سنگھ ڈھگن سمیت پروین معروف،چودھری اجیت سنگھ، شائستہ پروین،کیلاش جین، آدیش بھردواج،مرزا جاوید علی،معروف خان،سید ناصر جاوید،محمد ہارون،اومیش شرما،محمد بھائی،ریاض الدین راجو،ریاست ساحل،حاجی نصیر احمد،مقصود جمال،افسر خان،جمیل ملک،جاوید برقی،اجے شرما،اشتیاق احمد،شمیم بانو،راجیو شرما، بشریٰ انصاری،نکتیا چترویدی، ظرار احمد،شاداب خان، ندیم شیخ و دیگر شامل تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔