بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ، مگر ملک کے عوام کو کوئی راحت نہیں!

گزشتہ روز امریکی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 1.41 ڈالر کی کمی سے 73.92 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 1.68 ڈالر کی کمی سے 69.29 ڈالر فی بیرل رہا۔

پٹرول پمپ، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول پمپ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: کل بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے باوجود منگل کو دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 16 ویں دن مستحکم رہیں۔ 5 ستمبر کو ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ آج دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹرفروخت ہو رہا ہے۔

دنیا کی بڑی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی مضبوطی کے دباؤ کے باعث گزشتہ روز تیل کی قیمتوں میں تقریباً دو فیصد کی گراوٹ آئی۔ گزشتہ روز امریکی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 1.41 ڈالر کی کمی سے 73.92 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 1.68 ڈالر کی کمی سے 69.29 ڈالر فی بیرل رہا۔


پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

شہر کا نام —— پٹرول (روپے/لیٹر) —— (ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ————— 101.34 —————— 88.77۔

ممبئی ————— 107.26 —————— 96.19۔

چنئی ————— 98- 98.96 -—————- 93.26۔

کولکتہ ———— 101.62 —————— 91.71۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔