’بی جے پی سے ایک ایسے سینئر لیڈر ترنمول میں آسکتے ہیں کہ کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا‘

بھوانی پور میں ضمنی انتخاب کے پیش نظر ممتا بنرجی کے لیے انتخابی مہم میں قائدانہ کردار ادا کرنے والے فرہاد حکیم نے کہا کہ چند دنوں میں ایسے نام سامنے آئیں گے جس کے بارے میں آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

فرہاد حکیم، تصویر ٹوئٹر @FirhadHakim
فرہاد حکیم، تصویر ٹوئٹر @FirhadHakim
user

یو این آئی

کلکتہ: بنگال کے سینئر لیڈر و ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے آج دعویٰ کیا ہے کہ جلد ہی بی جے پی سے ایک ایسے سینئر لیڈر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں جن کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔ بھوانی پور میں ضمنی انتخاب میں ممتا بنرجی کے لئے انتخابی مہم میں قائدارانہ کردار ادا کرنے والے فرہاد حکیم آج جب انتخابی مہم چلانے کے لئے پہنچے تو ان کی توجہ ابھیشیک بنرجی کے اس بیان کی طرف کی گئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی لیڈروں کی ایک قطار ہے جو ترنمول کانگریس میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ فرہاد حکیم نے کہا کہ چند دنوں میں ایسے نام سامنے آئیں گے جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اور بھی کئی ممبراسمبلی ترنمول کانگریس میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ”میں ابھی نام نہیں لے رہا ہوں، لیکن انتظار کریں“۔

فرہاد حکیم کے بیان نے بی جے پی بنگال میں ہلچل مچا دی ہے۔ تاہم ریاستی بی جے پی کے رہنما فرہاد کے بیان کوعوامی سطح پر اہمیت دینے کو تیار نہیں ہیں۔ بی جے پی لیڈر شیامک بھٹاچاریہ نے کہا کہ ’’213 ممبران اسمبلی کے باوجود بھی ترنمول کانگریس کو مزید ممبر اسمبلی کی ضرورت ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ترنمول کانگریس کو جمہوری نظام پر کتنا اعتماد ہے۔‘‘


ریاستی بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ بی جے پی کو اس طرح ڈرایا نہیں جا سکتا۔ بی جے پی اس سے پریشان نہیں ہے۔ بھوانی پور میں اس وقت سہ رخی مقابلہ ہے۔ جہاں ترنمو ل کانگریس کی طرف سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی خود امیدوار ہیں۔ جب کہ بی جے پی نے پرینکا تبریوال کو سی پی آئی ایم نے سریجیب بسواس کو امیدوار بنایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔