دہلی میں بارش کے دوران دردناک واقعہ، بائک اور کار پر گرا 100 سال پرانا پیڑ، ایک شخص کی موت، خاتون زخمی

بائک سوار پر پیڑ گرنے کا خوفناک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس میں اس کی موت ہو جاتی ہے جبکہ پیچھے بیٹھی خاتون پیڑ کے نیچے دب جاتی ہے۔ ویڈیو میں ایک کار کے اوپر بھی پیڑ دبا دکھائی دے رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کالکا جی علاقے میں پیڑ گرنے سے حادثہ۔ ویڈیو گریب ’ایکس‘</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

دہلی میں آج جھما جھم بارش سے کئی علاقوں میں آبی جماؤ کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے اور آمد و رفت میں لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی دوران کالکا جی علاقے میں ایک حاثہ ہو گیا۔ یہاں نیم کا پیڑ گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ ایک خاتون کو شدید چوٹیں آئیں ۔ پیڑ 100 سال پرانا تھا۔ پیڑ کی زد میں ایک کار اور بائک آ گئی۔ حادثے میں کار اور اور بائک سوار خاتون پیڑ کے نیچے دب گئی۔

پیڑ گرنے کا سی سی ٹی وی بھی سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر پانی جمع ہے اور لوگ آ جا رہے ہیں۔ اس درمیان ایک بائک سوار جا رہا ہے۔ بائک پر خاتون بھی بیٹھی ہے۔ تبھی اچانک پیڑ بائک سوار پر گر گیا۔ پیڑ اوپر گرنے سے بائک سوار کی موت ہو گئی جبکہ اس کے پیچھے بیٹھی خاتون پیڑ کے نیچے بُری طرح سے دب گئی۔ ویڈیو میں ایک کار کے اوپر بھی پیڑ دبا دکھائی دے رہا ہے۔


ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ خاتون پیڑ کی زد سے نکلنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے لیکن نکل نہیں پا رہی ہے۔ خاتون کے آس پاس کچھ لوگ بھی چھاتا لیے اور رین کوٹ پہنے دکھائی دے رہے ہیں۔ سڑک پر دیکھتے ہی دیکھتے بارش کے درمیان بھیڑ بھاڑ جٹ جاتی ہے۔ لوگوں نے خاتون کو بڑی مشکل سے پیڑ کے نیچے سے نکالا اور اس کی زندگی بچائی۔ خاتون کو شدید چوٹ آئی ہے۔

واضح رہے کہ دہلی میں جمعرات کی صبح سے بارش ہو رہی ہے اور محکمہ موسمیات نے ’آرینج الرٹ‘ جاری کرتے ہوئے شدید بارش کا انتباہ کیا ہے۔ بارش کی وجہ سے کئی حصوں میں آبی جماؤ کا مسئلہ ہو گیا ہے، آمد ور فت سست ہو گئی ہے جس سے صبح کی مصروف ترین زندگی میں مسافروں کو عدم سہولت ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔