تمل ناڈو: موبائل فون دھماکہ سے گھر میں لگی آگ، خاتون اور دو بچوں کی موت

متولکشمی کی موت جائے وقوع پر ہی ہوگئی جبکہ اس کے دونوں بچوں کو نازک حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کرور: تمل ناڈو کے ضلع کرور واقع رائے نور میں پیر کو موبائل فون میں دھماکے کی وجہ سے ایک گھر میں آگ لگ گئی جس میں جھلس کر ایک ہی کنبے کی ایک خاتون اور اس کے دو بچوں کی موت ہوگئی۔ پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی اطلاع آج صبح ملی جب لوگوں نے گھر سے دھواں نکلتے دیکھا۔پولس نے جائے وقوع سے جلا ہوا ایک موبائل فون برآمد کیا ہے جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فون کے دھماکے کے بعد ہی گھر میں آگ لگی ہوگی۔

ہلاک شدہ کی شناخت متولکشمی اور اس کے تین سال کے دو جڑواں بیٹوں دیکشت اور رکشت کے طور پر کی گئی ہے۔ خاتون اپنے شوہر سے الگ ہوکر وہاں رہتی تھی۔ متولکشمی کی موت جائے وقوع پر ہی ہوگئی جبکہ اس کے دونوں بچوں کو نازک حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔ چونکہ خاتون بھاری قرضوں میں ڈوبی ہوئی تھی اس لئے پولس اس حادثے کے جانچ خودکشی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 Aug 2020, 7:58 PM