شمال مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار کنہیا کمار کی حمایت میں میٹنگ کا انعقاد

کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کہا کہ ’’الیکشن جیتنے کے لیے کارکنوں کو صبح سے رات تک انتخابی انتظام اور مہم کے لیے بیدار رہنا ہوگا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سچن پائلٹ</p></div>

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سچن پائلٹ

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ سے انڈیا اتحاد اور کانگریس کے امیدوار ڈاکٹر کنہیا کمار کی حمایت میں آج یمنا وہار میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس میٹنگ میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو، راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ کے انچارج سچن پائلٹ نے انڈیا اتحاد کے کارکنوں اور وہاں موجود علاقائی عوام سے خطاب کیا۔

اس موقع پر دیوندر یادو نے کہا کہ انڈیا اتحاد کے تمام کارکنان اور لیڈران سبھی سات سیٹوں پر متحد ہو کر محنت کریں گے تب ہی ہم غریبوں، لاچاروں، مزدوروں، محروموں اور پسماندہ لوگوں کے انصاف و حقوق کی لڑائی جیتیں گے۔ تاہم آمرانہ حکومت کو الوداع کہہ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر کارکن کو عوامی رابطہ کرنا ہوگا اور ووٹر کو اس کے گھر سے باہر بوتھ تک لے جانا ہوگا۔ ووٹر کو کانگریس کے نظریہ کے ساتھ ساتھ نیائے سنکلپ میں 5 نیائے 25 گارنٹیوں کے فوائد کے بارے میں جانکاری دینی ہوگی اور انڈیا اتحاد کے امیدواروں کے حق میں ووٹ دینے کے لیے متاثر کرنا ہوگا۔

شمال مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار کنہیا کمار کی حمایت میں میٹنگ کا انعقاد

سچن پائلٹ نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنہیا کمار شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ سے مضبوط امیدوار ہیں۔ اب الیکشن جیتنے کے لیے کارکنوں کو صبح سے رات تک انتخابی انتظام اور مہم کے لیے بیدار رہنا ہوگا اور تمام قائدین کو ہر بوتھ پر اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن جیتنے کے لیے ہمیں اپنا بوتھ جیتنا ہوگا۔ میں موجود تمام کارکنوں اور لیڈروں سے اپیل کرتا ہوں کہ پورے پارلیمانی حلقہ کے تمام کارکن متحد ہو کر بوتھ کے ہر ووٹر سے رابطہ کریں اور ہمارے امیدوار کنہیا کمار کے لیے ووٹ مانگیں۔

اس موقع پر کنہیا کمار نے کہا کہ ’’میں شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ کے ہر کارکن اور لیڈر کے ساتھ رابطے میں ہوں اور اس سیٹ کو جیتنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں۔ اس سیٹ سے جیت حاصل کر میں یہاں کے ترقیاتی کاموں پر سب سے زیادہ دھیان دوں گا۔‘‘ کنہیا نے مزید کہا کہ کانگریس کے ’نیائے سنکلپ پتر‘ میں عوام سے جتنے بھی وعدے کیے گئے ہیں ان سب کو جیتنے کے بعد پورا کیا جائے گا۔ اس پارلیمانی حلقہ سے موجودہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں گزشتہ 10 سالوں میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے پارلیمانی حلقہ کی ترقی اور عوام کی بھلائی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ کے لوگوں کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہوں گا۔


میٹنگ میں ریاستی کانگریس صدر دیویندر یادو، اے آئی سی سی کے پارلیمانی انچارج سچن پائلٹ، ڈاکٹر کنہیا کمار، سابق پی سی سی صدر، الیکشن مینجمنٹ اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین سبھاش چوپڑا، سابق ریاستی صدر چودھری انل کمار، دہلی حکومت کے سابق وزیر ڈاکٹر نریندر ناتھ، سابق ایم ایل اے بھیشم شرما، چودھری متین احمد، حسن احمد، وجے سنگھ لوچو، ویر سنگھ ڈھینگان، ضلع صدر چودھری زبیر احمد، آدیش بھاردواج اور ویریندر کاسانہ، دہلی پردیش مہیلا کانگریس کی صدر پشپا سنگھ، جتیندر بگھیل، ایشور باگڈی، ایس پی سنگھ، کیلاش جین سمیت بلاک صدر، کارپوریشن الیکشن لڑنے والے امیدوار اور کارکنان موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔