ممبئی میں ٹل گیا بڑا ریل حادثہ، کسارا اسٹیشن پر دو حصوں میں تقسیم ہوئی پنچوٹی ایکسپریس، انجن کے ساتھ رہ گئی ایک بوگی

پنچوٹی ایکسپریس 6 جولائی کی صبح تقریباً 8.40 بجے ممبئی کی طرف جا رہی تھی، اس درمیان کسارا اسٹیشن کے پاس کوچ نمبر 3 اور 4 الگ ہو گئے، نتیجہ یہ ہوا کہ انجن ایک بوگی کے ساتھ آگے نکل گئی۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر میں کسارا اسٹیشن کے پاس آج صبح ایک بڑا ٹرین حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پنچوٹی ایکسپریس کی کپلنگ ٹوٹ جانے کی وجہ سے انجن اور ایک بوگی آگے بڑھ گئے، جبکہ دیگر ڈبے پیچھے چھوٹ گئے۔ کچھ دور جانے کے بعد انجن اور کوچ رکے جس کی وجہ سے سنٹرل ریلوے کا راستہ کچھ دیر کے لیے رخنہ انداز ہو گیا۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس حادثہ میں کسی کو چوٹ نہیں پہنچی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنچوٹی ایکسپریس آج صبح تقریباً 8.40 بجے ممبئی کی طرف جا رہی تھی، اسی درمیان کسارا اسٹیشن کے پاس کوچ نمبر 3 اور 4 الگ ہو گئے۔ جب اس کی خبر ملی تو اعلیٰ افسران متحرک ہوئے اور فوری طور پر کارروائی شروع ہوئی۔ صبح تقریباً سوا نو بجے پنجوٹی ایکسپریس کے ڈبوں کو جوڑنے کے بعد اسے ممبئی کی طرف روانہ کیا گیا۔ روانگی سے قبل سبھی طرح کی سیکورٹی جانچ بھی کی گئی تاکہ راستہ میں کسی طرح کا حادثہ نہ پیش آئے۔


موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ ٹرین تقریباً 35 منٹ تک کسارا اسٹیشن کے پاس رکی رہی۔ اس حادثہ میں کسی بھی مسافر کو چوٹ نہیں پہنچی ہے، لیکن ٹرین کی رفتار تیز ہوتی اور ڈبے الگ ہوئے ہوتے تو پھر ایک بڑا حادثہ پیش آ سکتا تھا۔ سی پی آر او سنٹرل ریلوے نے جانکاری دی ہے کہ اب اس لائن پر ٹرینیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں اور کسی طرح کی دقت  نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔