مودی حکومت نے لاکھوں نوجوانوں سے سفید جھوٹ بولا، ان کا مستقبل تباہ کر دیا: ملکارجن کھڑگے

کھڑگے نے کہا، ’’مودی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ نیٹ-یوجی میں کوئی پیپر لیک نہیں ہوا ہے! یہ سفید جھوٹ لاکھوں نوجوانوں کو بتایا جا رہا ہے، ان کا مستقبل برباد کیا جا رہا ہے‘‘

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس</p></div>

ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پیپر لیک کو لے کر مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’مودی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ نیٹ-یوجی میں کوئی پیپر لیک نہیں ہوا ہے! لاکھوں نوجوانوں کو یہ سفید جھوٹ کہا جا رہا ہے۔ ان کا مستقبل برباد کیا جا رہا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت تعلیم کا یہ بیان، ’’بے ضابطگیاں/دھوکہ دہی صرف کچھ جگہوں پر ہوئی ہے، یہ گمراہ کن بات ہے۔ بی جے پی-آر ایس ایس نے پورے تعلیمی نظام پر قبضہ کر کے تعلیمی مافیا کو پروان چڑھایا ہے۔ این سی ای آر ٹی کی کتابیں ہوں یا امتحانات میں لیک ہو جانا، مودی حکومت ہمارے تعلیمی نظام کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنا مطالبہ دہراتے ہیں:

1) نیٹ-یوجی دوبارہ کرایا جانا چاہئے۔ شفاف طریقے سے آن لائن کیا جائے۔

2) پیپر لیک کے تمام گھپلوں کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں مکمل چھان بین کی جائے، اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت اپنے اقدامات سے خود کو بری نہیں کر سکتی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔