رام نومی کے موقع پر اندور میں ہولناک واقعہ، مندر میں ’باوڑی‘ کی چھت گرنے سے اس میں گرے متعدد عقیدت مند

کنویں میں گرنے والوں کے لواحقین پریشان ہیں اور علاقے میں افراتفری مچ گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں کچھ دشواری ہو رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

user

قومی آوازبیورو

بھوپال: مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں رام نومی کے موقع پر ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں کے پٹیل نگر علاقہ میں واقع ’شری بیلیشور مہادیو جھولے لال مندر‘ میں واقع ایک باوڑی (کنواں) کی چھت گر گئی۔ جس کے بعد 25 سے زیادہ لوگ کنویں میں جا گرے۔ کنویں میں گرنے والے افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن چلایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عہدیداروں کو بھی یہ معلوم نہیں تھا کہ مندر میں کوئی باوڑی موجود ہے۔ کارپوریشن افسران کے مطابق باوڑی 40 فٹ گہری ہے اور اس پر لولے کی جالی نصب تھی۔ اس کی چوڑائی ایک کمرے کے برابر ہے۔ لوہے کی جالی پر سلیب ڈال کر اسے تعمیر کیا گیا تھا۔ ہون کے دوران باوڑی کی چھت پر بہت زیادہ تعداد میں لوگ جمع ہو گئے، جس کے سبب جالی ٹوٹ گئی اور یہ حادثہ پیش آیا۔


اطلاعات کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا تو مندر میں ہون کیا جا رہا تھا۔ حادثے کے بعد بھی کافی دیر تک فائر بریگیڈ، ایمبولینس اور 108 کی گاڑیاں موقع پر نہیں پہنچیں۔ کچھ لوگوں کو کسی طرح باہر نکالا جا سکا۔ کنویں میں گرنے والوں کے لواحقین پریشان ہیں اور علاقے میں افراتفری مچ گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں کچھ دشواری ہو رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔