امریکی فوج کے 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

گورنر اینڈی بیشر نے ٹوئٹ کیا کہ ہمیں فورٹ کیمبل سے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی اطلاع ملی ہے۔ مقامی پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار واقعہ کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ ہم مزید معلومات دستیاب ہونے پر اسے مشترک کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: امریکی ریاست کینٹکی میں دو فوجی ہیلی کاپٹرآپس میں ٹکرا گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ دونوں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی مشن کے دوران پرواز کر رہے تھے۔ گورنر اینڈی بیشر نے کہا کہ حادثے میں متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

گورنر اینڈی بیشر نے ٹوئٹ کیا، "ہمیں فورٹ کیمبل سے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی اطلاع ملی ہے۔ مقامی پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار واقعہ کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ ہم مزید معلومات دستیاب ہونے پر اسے مشترک کریں گے۔‘‘


یو ایس آرمی ترجمان کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ فورٹ کیمبل کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ جبکہ ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ عملے کے ارکان کی حالت کے بارے میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔ کینٹکی کے صوبائی گورنر اینڈی بیشیر نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔