مہاراشٹر: امبرناتھ میں فیکٹری سے کیمیکل ہوئی لیک، 34 لوگ بیمار، دہشت کا عالم

ٹھانے میونسپل کارپوریشن کے مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل چیف سنتوش کدم نے بتایا کہ منگل کی صبح سلفیورک ایسڈ لیک ہو جانے سے فیکٹری کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو سانس لینے میں دقت ہونے لگی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر کے ٹھانے میں ایک دہشت ناک حادثہ کی خبر سامنے آئی ہے۔ ٹھانے کے امبرناتھ میں کیمیکل ویپر لیک ہونے کے بعد کم از کم 34 لوگوں کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کئی لوگوں کو سانس لینے کی دقت سمیت کئی پریشانیاں ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ٹھانے میونسپل کارپوریشن کے مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل چیف سنتوش کدم نے بتایا کہ منگل کی صبح تقریباً 10 بجے سلفیورک ایسڈ لیک ہو گیا تھا۔ گیس لیک ہونے کے بعد فیکٹری کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو سانس لینے میں دقت، آنکھوں میں جلن، جی مچلانا سمیت دیگر صحت سے متعلق مسائل پیدا ہونے لگے۔ انھوں نے کہا کہ سبھی کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔ کیمیکل لیک ہونے کی جانکاری ملنے پر مقامی پولیس اور دمکل اہلکار موقع پر پہنچ گئے تھے اور لیکیج کو بند کر دیا۔ یہ حادثہ کیوں ہوا، اس کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔