دہلی میں منکی پاکس کا مریض ملنے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

وزارت کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

منکی پاکس، تصویر یو این آئی
منکی پاکس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے دہلی میں منکی پاکس کا مریض پائے جانے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے، مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود نے گزشتہ روز یہاں ایک بیان میں کہا کہ دہلی کے رہنے والے ایک 34 سالہ شخص کو لوک نائک اسپتال میں منکی پاکس کے مشتبہ معاملے کے طور پر 'الگ تھلگ' رکھا گیا ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی)، پونے نے اس شخص کے منکی پاکس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

متاثرہ کو لوک نائک اسپتال کے آئسولیشن سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ متاثرہ شخص کے قریبی لوگوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ وزارت کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔


وہیں ٹیڈرس ایڈنم گیبریسس نے اس بات پر زور دیا کہ منکی پاکس کا موجودہ پھیلاؤ بین الاقوامی تشویش اور صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال ہے۔ ابھی یہ ایک وباء ہے جو مردوں میں مرتکز ہے جو مردوں کے ساتھ جنسی تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس انفیکشن سے متاثرہ ممالک پر زور دیا کہ وہ مل کر کام کریں، آگاہی مہم چلائیں اور امتیازی سلوک کے خلاف انتباہ جاری کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */