دہلی میں اپنا گھر خریدنے کا خواب دیکھنے والوں کے لیے سنہرا موقع، ڈی ڈی اے 3 ہاؤسنگ اسکیم لانچ کرے گا

اسکیم میں سبھی زمرے ایچ آئی جی، ایم آئی جی، ایل آئی جی اور ای ڈبلیو ایس کے لیے جسولا، لوک نائک پورم اور نریلا علاقے کے تقریباً 40 ہزار فلیٹ دستیاب ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>(فائل فوٹو) سوشل میڈیا</p></div>

(فائل فوٹو) سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

دہلی میں اپنا گھر خریدنے کا خواب دیکھنے والوں کے لیے دہلی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ڈی ڈی اے) پیر کو انہیں خوشخبری دینے والی ہے۔ دراصل ڈی ڈی اے ایک رہائشی اسکیم لانچ کر رہا ہے جس میں 40 ہزار فلیٹ کے لیے لوگ درخواست کر رہے ہیں جن میں سے زیادہ تر فلیٹ برسوں سے فروخت نہیں ہو پائے ہیں۔ اس طرح جو لوگ دہلی میں اپنے آشیانہ کے خواہش مند ہیں ان کے لیے یہ ایک سنہرا موقع ہے کہ وہ اس اسکیم کا فائدہ اٹھائیں۔

ڈی ڈی اے کے ذریعہ جو تین نئی اسکیمیں لانچ کی جا رہی ہیں اس کے تحت تقریباً 40 ہزار فلیٹس کو فروخت کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیر کو ڈی ڈی اے کی ویب سائٹ پر اسکیم کا بروشر اَپلوڈ کیا جائے گا۔ صارفین کو سب سے پہلے رجسٹریشن کی رقم جمع کرکے فلیٹ کے لیے رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ اس اسکیم میں جسولا، لوک نائک پورم اور نریلا علاقے کے فلیٹ فروخت ہوں گے۔ اس کے تحت سبھی زمرے ایچ آئی جی، ایم آئی جی، ایل آئی جی اور ای ڈبلیو ایس کے لیے فلیٹ دستیاب ہیں۔


ڈی ڈی اے کی پہلی اسکیم 'سستا گھر ہاؤسنگ اسکیم 2024' کے تحت کم آمدنی والے طبقہ کو دھیان میں رکھتے ہوئے ایل آئی جی اور ای ڈبلیو ایس کے لیے فلیٹوں کو رعایتی شرح میں دستیاب کرایا گیا ہے۔ یہ فلیٹ رام گڑھ کالونی، سرِسپور، لوک نائک پورم، روہنی اور نریلا جیسے علاقوں میں ہیں۔ پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر پیش کی جانے والی یہ اسکیم عام آدمی کے لیے گھر کے مالکانہ حق کو آسان بناتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 34000 فلیٹ دستیاب ہیں۔

دوسری اسکیم 'عام رہائش منصوبہ 2024' کے تحت لوک نائک پورم اور نریلا جیسے علاقوں میں زیادہ آمدنی گروپ (ایچ آئی جی)، متوسط آمدنی گروپ (ایم آئی جی)، ایل آئی جی اور ای ڈبلیو ایس سمیٹ سبھی زمرے میں فلیٹ فراہم کیا جائے گا۔ خاص بات یہ ہے کہ یہاں فلیٹ کی قیمتیں 2023 کی شرحوں پر ہی مقرر کی گئی ہیں جس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ اس اسکیم میں 5400  فلیٹ دستیاب ہیں۔  تیسری اسکیم 'دوارکا آواز منصوبہ' کے تحت جو لوگ ہائی لیول علاقے میں رہنا چاہتے ہیں، ان کے لیے فلیٹ دستیاب ہیں۔ اس کے تحت ای نیلامی طریقہ کار پر عمل کے توسط سے دوارکا کے سیکٹر 14، 16بی اور 19بی میں ایم آئی جی، ایچ آئی جی اور اعلیٰ زمرے کے فلیٹ فراہم کیے جائیں گے۔ اس اسکیم میں 173 فلیٹ دستیاب ہیں جن کی شروعاتی قیمت 1.28 کروڑ روپے سے شروع ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔