کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ایل آئی سی ایجنٹ، ماہانہ اخراجات بھی پورے کرنا مشکل

ایل آئی سی نے وزارت خزانہ کو دی گئی معلومات میں بتایا ہے کہ ایل آئی سی ایجنٹ کی اوسط ماہانہ آمدنی انڈمان اور نکوبار جزائر میں سب سے زیادہ اور ہماچل پردیش میں سب سے کم ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ملک کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی لائف انشورنس کارپوریشن  یعنی ایل آئی سی نے مالی سال 2024 کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس نے 40,676 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا ہے۔ پبلک سیکٹر کمپنی کے منافع میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023 میں کمپنی کا خالص منافع 36,397 کروڑ روپے تھا۔ ایل آئی سی کا شمار ملک کی سب سے طاقتور کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ اس کے پاس بہت بڑا کیش ریزرو پڑا ہے۔ لیکن، ایل آئی سی کے ایجنٹ جو اس کاروبار کو کمپنی تک پہنچاتے ہیں، وہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کی ماہانہ آمدنی اتنی نہیں ہے کہ آسانی سے گھریلو اخراجات پورے کر سکے۔ ان کی زیادہ سے زیادہ کمائی صرف 20,446 روپے ہے۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق ایل آئی سی کی طرف سے وزارت خزانہ کو دی گئی معلومات کے مطابق، ایل آئی سی ایجنٹ کی اوسط ماہانہ آمدنی انڈمان اور نکوبار جزائر میں سب سے زیادہ ہے۔ یہاں بھی یہ تعداد صرف 20,446 روپے ماہانہ ہے۔ یہاں کم از کم 273 ایل آئی سی ایجنٹس ہیں۔ ہماچل پردیش میں ایل آئی سی ایجنٹ اوسطاً صرف 10,328 روپے ماہانہ کما پاتے ہیں۔ اس پہاڑی ریاست میں ایل آئی سی ایجنٹوں کی کمائی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سب سے کم ہے۔ ہماچل پردیش میں ایل آئی سی کے 12,731 ایجنٹ ہیں۔


ایل آئی سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اس سے 13,90,920 ایجنٹس وابستہ ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر اتر پردیش میں ہیں۔ یہاں تقریباً 1.84 لاکھ ایجنٹ اس پبلک سیکٹر کمپنی سے وابستہ ہیں۔ ان کی اوسط ماہانہ آمدنی بھی صرف 11,887 ہزار روپے ہے۔ مہاراشٹر میں انشورنس کمپنی سے وابستہ 1.61 لاکھ ایجنٹس ہیں، جو ہر ماہ اوسطاً صرف 14,931 روپے کما پاتے ہیں۔ مغربی بنگال میں بھی حالات اچھے نہیں ہیں۔ یہاں ایل آئی سی کے 1,19,975 ایجنٹوں کی اوسط ماہانہ آمدنی 13,512 روپے ہے۔ تمل ناڈو کے 87,347 ایجنٹ ہیں اور ایک ایجنٹ 13,444 روپے کما رہا ہے، کرناٹک کے 81,674 ایجنٹ ہیں اور ایک ایجنٹ 13,265 روپے کما رہا ہے، راجستھان کے 75,310 ایجنٹ ہیں اور ایک ایجنٹ 13,960 روپے کما رہا ہے، مدھیہ پردیش کے 63,779 ایجنٹس ہیں اور ایک ایجنٹ  16،460 کما رہا ہے، دہلی این سی آ ر کےایجنٹ ہر ماہ 15,169 روپے اوسط کما رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔