2000 کے نوٹ بدلتے وقت بینک میں بھرنا ہوگا فارم

پچھلے دو دنوں سے لوگوں میں اس بات کو لے کر کافی الجھن تھی کہ کیا 2000 روپے کے نوٹ بدلنے کے لیے فارم بھرنا پڑے گا، اب ریزرو بینک نے اس پر صورتحال صاف کر دی ہے۔

آر بی آئی، ریزرو بینک آف انڈیا / تصویر آئی اے این ایس
آر بی آئی، ریزرو بینک آف انڈیا / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ 2000 روپے کے تمام نوٹوں کی تفصیلات رکھی جائیں گی۔ ریزرو بینک نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک سرکلر میں کہا ہے کہ تمام بینک 2000 روپے کے نوٹ جمع کرنے یا تبدیل کرنے سے متعلق روزانہ ڈیٹا تیار کریں گے اور جب بھی ان سے مانگا جائے گا تو انہیں دستیاب کرانا ہوگا۔

ریزرو بینک نے فارم کا ایک فارمیٹ بھی جاری کیا ہے۔ اس فارمیٹ  میں بینک کا نام، تاریخ، نوٹ بدلنے کی رقم اور کل رقم بھری جائے گی۔ یہ فارم بینک کے ملازمین بھریں گے اور اس پر بینک کے ملازم کے دستخط بھی ہوں گے۔ بینک تمام صارفین کا ڈیٹا تیار کرے گا۔


تاہم مرکزی بینک نے لوگوں سے کہا ہے کہ جن کے پاس 2000 روپے کے نوٹ ہیں وہ 23 مئی سے 30 ستمبر 2030 کے درمیان دیگر مالیت کے نوٹوں کے ساتھ تبدیل کر سکتے ہیں۔ آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نوٹ بدلنے سے گھبرائیں نہیں۔ لوگوں کے پاس 4 ماہ سے زیادہ کا وقت ہے، وہ آسانی سے کسی بھی برانچ میں جا کر 2000 کے نوٹ بدل سکتے ہیں۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا نے 'کلین نوٹ پالیسی' کے تحت 2000 روپے کے نوٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پالیسی کے تحت آر بی آئی 2000 کے نوٹوں کو مارکیٹ سے آہستہ آہستہ واپس لے لے گا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت 3.62 لاکھ کروڑ روپے کے 2000 روپے کے نوٹ چل رہے ہیں۔ لیکن لین دین بہت کم ہو رہا ہے۔ 'کلین نوٹ پالیسی' کے تحت، بینک وقتاً فوقتاً ایسے اقدامات کرتا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔