جنوبی دہلی کے ایم سی ڈی گودام میں لگی آگ

فائر آفیشل نے بتایا کہ "ابتدائی طور پر ہم نے 6 فائر ٹینڈر بھیجے اور بعد میں جب آگ مزید بڑھ گئی تو ہم نے مزید 7 فائر ٹینڈر بھیجے۔ آگ پر صبح 6 بجے تک قابو پالیا گیا"۔

جنوبی دہلی کے ایم سی ڈی گودام میں لگی آگ کا منظر
جنوبی دہلی کے ایم سی ڈی گودام میں لگی آگ کا منظر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: جنوبی دہلی کے تروینی کیمپس کے شیخ سرائے علاقے میں دہلی میونسپل کارپوریشن کے ایک گودام میں زبردست آگ لگ گئی۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کو بدھ کی صبح تقریباً 3 بجے اس واقعہ کی اطلاع ملی۔ محکمہ نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تقریباً 13 فائر ٹینڈرز موقع پر بھیجے گئے تھے۔

فائر آفیشل نے بتایا کہ "ابتدائی طور پر ہم نے 6 فائر ٹینڈر بھیجے اور بعد میں جب آگ مزید بڑھ گئی تو ہم نے مزید 7 فائر ٹینڈر بھیجے۔ آگ پر صبح 6 بجے تک قابو پالیا گیا"۔ فائر آفیشل کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے اور واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔