اندور کی عدالتوں میں آج سے ہوگی روبرو سماعت

آج سے شروع کیے گئے سماعت کے نظم کے تحت اگر معاملے سے منسلک فریق متفقہ طور پر روبرو سنوائی چاہتے ہیں تو آمنے سامنے کی سنوائی کی جائے گی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اندور: مدھیہ پردیش ہائی کورٹ (ایم پی ایچ سی) کی اندور بنچ اور ضلع عدالت سمیت یہاں کی دیگر عدالتوں میں کورونا وبا کے سبب متاثر سنوائی کا نظام آج سے حسب معمول ہونے جا رہا ہے۔ عدالت کے ذرائع نے بتایا کہ ایم پی ایچ سی کے چیف جسٹس کی جانب سے سنوائی کے سلسلے میں ہدایت ملی ہے۔ آج سے شروع کیے گئے سماعت کے نظم کے تحت اگر معاملے سے منسلک فریق متفقہ طور پر روبرو سنوائی چاہتے ہیں تو آمنے سامنے کی سنوائی کی جائے گی۔

اسی سلسلے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سنوائی کا راستہ کھلا ہوا ہے۔ جلد سنوائی کے راستے کو بھی کھول دیا گیا ہے۔ ضلع عدالتوں میں بھی آج سے ہر طرح کے مقدمات پر سماعت شروع کی جائے گی۔ کورونا کے مد نظرعدالتوں میں اب تک محض بے حد ضروری معاملوں کی ہی آن لائن سنوائی کی جا رہی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔