چار دھام کے قدیم راستوں کو تلاش کرنے نکلی 25 رکنی ٹیم، 50 دن چلے گی یہ مہم

یو ٹی ڈی بی نے ٹریک دی ہمالیہ کے ساتھ مل کر یہ مہم شروع کی ہے۔ اس کے تحت ماہرین کی 25 ارکان کی ٹیم چاردھام ٹریک پر پرانے راستوں کو تلاش کرنے کے لیے 1200 کلومیٹر سے زیادہ کا سفرطے کرے گی۔

تصویر ٹوئٹر @ukcmo
تصویر ٹوئٹر @ukcmo
user

یو این آئی

دہرادون: اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے پیر کو ریاست میں واقع گنگوتری، یمونوتری، بدری ناتھ اور کیدار ناتھ کے چار دھاموں کی طرف جانے والے پرانے راستوں کا پتہ لگانے کے لیے 25 رکنی ایک ٹیم کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

اتراکھنڈ ٹورزم ڈیولپمنٹ بورڈ (یوٹی ڈی بی) نے ٹریک دی ہمالیہ کے ساتھ مل کر یہ مہم شروع کی ہے۔ اس کے تحت ماہرین کی 25 ارکان کی ٹیم چاردھام ٹریک پر پرانے راستوں کو تلاش کرنے کے لیے 1200 کلومیٹر سے زیادہ کا سفرطے کرے گی۔ یہ مہم تقریباً 50 دن تک چلے گی۔ یہ ٹیم پرانے چار دھام اور سرمائی چار دھام کا راستہ تلاش کرنے کے لیے کام کرے گی۔


وزیراعلیٰ دھامی نے ٹریکرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے، ہمارے پاس ریاست کے قدیم راستوں کا پتہ لگانے کے لئے نوجوانوں کی ایک ٹیم ہے۔ یہ پہل ہمارے صدیوں پرانے ورثے کو محفوظ رکھنے کی طرف ایک بڑا قدم ہوگا۔ اس مہم سے اتراکھنڈ میں ایڈونچر کھیلوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم ماحولیاتی آگاہی پھیلانے، ہومسٹے، مقامی ثقافت اور روایات کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔