رواں سال اب تک 99 ملی ٹینٹ تصادم آرائیوں کے دوران مارے گئے : آئی جی کشمیر

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی ) وجے کمار نے بتایا کہ رواں سال کے دوران اب تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں کے دوران 99 ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے ہیں۔

انسپکٹر جنرل وجے کمار، تصویر یو این آئی
انسپکٹر جنرل وجے کمار، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: ٓکشمیر صوبے کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی ) وجے کمار نے اتوار کے روز بتایا کہ رواں سال اب تک 99 ملی ٹنٹ مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ سرگرم ملی ٹینٹوں اور اُن کے معاونین کے خلاف چلائے جا رہے آپریشنز کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے دوران اب تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں کے دوران 99 ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ضلع پلوامہ کے دربگام گاوں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تین مقامی ملی ٹنٹ مارے گئے۔


آئی جی کشمیر کے مطابق مارے گئے تین میں سے ایک پولیس کانسٹیبل ریاض نائیکو کی ہلاکت میں براہ راست ملوث تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2 جون کو وسطی ضلع بڈگام میں غیر مقامی مزدوروں پر ہوئے حملے میں بھی مہلوک ملی ٹنٹ کا ہاتھ رہا ہے۔

موصوف آئی جی کے مطابق سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جا رہے آپریشنز کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ تصادم آرائی کے دوران سیکورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں ہوا اور یہ کلین آپریشن تھا جس دوران سیکورٹی فورسز نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر تین ملی ٹینٹوں کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔