تریپورہ: 45 سال سے زائد عمر کے 98 فیصد لوگ لگا چکے کورونا کا ٹیکہ

تریپورہ نیشنل ہیلتھ مشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سدھارتھ شیو جیسوال نے ہفتے کے روز کہا کہ ریاست میں کورونا ویکسین کے لئے اہل 29 لاکھ افراد میں سے 24.26 لاکھ افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اگرتلہ: تری پورہ میں 45 سال سے زیادہ عمر کے 98 فیصد افراد کو کووڈ-19 ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔ تری پورہ نیشنل ہیلتھ مشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سدھارتھ شیو جیسوال نے ہفتے کے روز کہا کہ ریاست میں کورونا ویکسین کے لئے اہل 29 لاکھ افراد میں سے 24.26 لاکھ افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

شیو جیسوال نے بتایا کہ اب تک 83 فیصد اہل آبادی کو ویکسی نیشن کیے جاچکے ہیں اور ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے۔ توقع ہے کہ اگلے ہفتے تک تری پورہ پہلی خوراک کے ساتھ 100 فیصد ویکسینیشن کا ہدف حاصل کر لے گا۔ جیسوال نے کہا ’’اگر ہم ٹارگٹ آبادی کو ویکسین کی پہلی خوراک دے دیتے ہیں تو دوسری ویکسین مقررہ تاریخ پر مل جائے گی۔ اب تک 45 سال سے اوپر کی 47 فیصد آبادی کو بھی کورونا ویکسین کی دوسری خوراک مل چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔