دہلی میٹرو میں ہو رہی ضابطوں کی خلاف ورزی، 92 مسافروں سے وصولا گیا جرمانہ

مسافروں کے ذریعہ لاپروائی کو دیکھتے ہوئے 11 ستمبر کو سبھی لائنوں پر فلائنگ اسکواڈ کے ذریعہ جانچ مہم چلائی گئی۔ اس مہم کے تحت میٹرو کے اندر یہ دیکھا گیا کہ قوانین و ضوابط پر عمل ہو رہا ہے یا نہیں۔

تصویر قومی آواز/ویپن
تصویر قومی آواز/ویپن
user

تنویر

دہلی میں میٹرو خدمات عام مسافروں کے لیے شروع ہو گئی ہیں، لیکن سفر کے دوران جن اصولوں پر عمل کرنے کی سختی کی گئی ہے، اس کی کئی لوگ خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ لوگوں سے پہلے ہی کہہ دیا گیا ہے کہ میٹرو سفر کے دوران ضابطوں پر عمل کرنا لازمی ہے اور لاپروائی کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی، اس کے باوجود کئی مسافر ایسے ہیں جو ماسک کا استعمال نہیں کر رہے اور کئی سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال نہیں رکھ رہے ہیں۔

مسافروں کے ذریعہ لاپروائی کو دیکھتے ہوئے 11 ستمبر کو سبھی لائنوں پر فلائنگ اسکواڈ کے ذریعہ جانچ مہم چلائی گئی۔ اس مہم کے تحت میٹرو کے اندر یہ دیکھا گیا کہ مسافر قوانین و ضوابط پر عمل کر رہے ہیں یا نہیں۔ اس مہم کے دوران کئی لوگ ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آئے۔ فلائنگ اسکواڈ نے ایسے 92 مسافروں سے جرمانہ کی وصولی بھی کی۔


میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق جہاں 92 مسافروں سے جرمانہ کی وصولی کی گئی، وہیں 150 سے زائد مسافروں کو فلائنگ اسکواڈ نے سمجھا کر چھوڑ بھی دیا۔ ڈی ایم آر سی کے کارگزار ڈائریکٹر انج دیال نے اس تعلق سے میڈیا کو بتایا کہ "150 سے زیادہ مسافروں کو فلائنگ اسکواڈ نے قوانین کے بارے میں بتایا اور سمجھا کر چھوڑ دیا۔" انھوں نے مزید کہا کہ "92 مسافروں سے دہلی میٹرو آپریشن اینڈ مینجمنٹ ایکٹ کی دفعہ 59 کے تحت 200 روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ فلائنگ اسکواڈ نے ان سبھی لوگوں کو میٹرو کے اندر قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پکڑا۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔