ممبئی میں 85 ڈینگی کے معاملے آئے سامنے

برہم ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس سال مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماری سے اب تک کوئی بھی ہلاک نہیں ہوا ہے جبکہ سال 2020 میں یہ تعداد تین تھی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: ممبئی میں جنوری 2021 سے اب تک 305 ڈینگی کے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جن میں ستمبر کے مہینے میں 85 معاملے شامل ہیں۔ منگل کو جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے پورے سال کے دوران مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ڈینگی کے 129 معاملے رپورٹ ہوئے۔

برہم ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس سال مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماری سے اب تک کوئی بھی ہلاک نہیں ہوا ہے جبکہ سال 2020 میں یہ تعداد تین تھی۔ اس سال یکم اور 12 ستمبر کے درمیان ممبئی میں ڈینگی کے 85 معاملے رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ ماہ 144 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔


رپورٹ کے مطابق بیماری کے 85 تازہ معاملوں میں سے زیادہ تر تین سوک ای وارڈز (بائیکولا، چنچپکلی، ایگری پڈا، جی ساؤتھ (دادر-ایسٹ، سیون-ایسٹ، ماتونگا، اینٹوپ ہل)، جی-نارتھ (دھراوی، دادر اور ماہم) کے ہیں۔ بی ایم سی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہری ادارہ کے محکمہ نے 446077 گھروں کا معائنہ کیا اور بیماری سے بچاؤ کے لیے 4108 مچھروں کی افزائش گاہوں کا پتہ لگایا اور انہیں ختم کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔