شی جن پنگ نے بائیڈن کی دوطرفہ ملاقات کی تجویز کو ٹھکرایا

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے چین کے صدر شی جن پنگ کو دوطرفہ ملاقات کی پیشکش کی جسے جن پنگ نے مسترد کر دیا

بائیڈن جن پنگ
بائیڈن جن پنگ
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے چین کے صدر شی جن پنگ کو دوطرفہ ملاقات کی پیشکش کی جسے جن پنگ نے مسترد کر دیا۔ بائیڈن نے حال ہی میں جن پنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دو طرفہ ملاقات کی پیشکش کی جسے چینی صدر نے ٹھکرا دیا۔

فنانشل ٹائمز نے کئی لوگوں کے حوالے سے ٹیلی فون کال پر بتایا کہ بائیڈن اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کی کوشش میں ناکام رہے۔


اخبار نے خبر دی ہے کہ بائیڈن نے جن پنگ کو دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی پیشکش کی تھی ، لیکن چینی صدر نے ان کی پیشکش کو یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دیا کہ امریکہ کو اجلاس منعقد کرنے کے بجائے چین کے ساتھ جاری کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */