حیدرآباد میں زیر تعمیر فلائی اوور کا ایک حصہ منہدم، 8 افراد زخمی

ایل بی نگر کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) سری دھر ریڈی نے بتایا کہ جب کارکن سلیب ڈال رہے تھے تو ایک چھوٹا سا حصہ منہدم ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

حیدرآباد: حیدرآباد میں بدھ کی صبح ایک زیر تعمیر فلائی اوور کے ریمپ کا ایک حصہ گرنے سے کم از کم 8 مزدور زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثہ ساگر رنگ روڈ پر پیش آیا جہاں ٹریفک چوراہے پر فلائی اوور بنایا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور ستونوں کے اوپر سلیب بچھا رہے تھے۔ واقعے میں ایک انجینئر اور سات کارکن زخمی ہوئے ہیں جنہیں کے آئی ایم ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی ہونے والے لوگ اتر پردیش اور بہار کے رہنے والے ہیں۔ ان میں سے چار کی شناخت روہت کمار، پونیت کمار، شنکر لال اور جتیندر کے طور پر ہوئی ہے۔


ایل بی نگر کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) سری دھر ریڈی نے بتایا کہ جب کارکن سلیب ڈال رہے تھے تو ایک چھوٹا سا حصہ منہدم ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اے سی پی نے کہا کہ چونکہ فلائی اوور کا کام ابھی جاری ہے اس لیے ناقص معیار کے لئے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی۔

رچاکونڈہ کے پولس کمشنر ڈی ایس چوہان اور ایل بی نگر کے ڈی سی پی سائی شری نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ مقامی ایم ایل اے سدھیر ریڈی نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا اور کارکنوں سے بات کی۔ اپوزیشن کانگریس اور بی جے پی کے مقامی لیڈروں نے الزام لگایا کہ لاپرواہی اور کام کے خراب معیار کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔