کیرالہ میں کورونا سے 75 لوگوں کی موت، 29836 نئے معاملے

کیرالہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 151670 نمونوں کی جانچ کی گئی اور ٹیسٹ پازیٹیویٹی شرح 19.67 فیصد درج کی گئی ہے اور آج تک کل ملاکر 31275313 نمونوں کی جانچ ہوچکی ہے۔

کورونا ٹیسٹ، تصویر یو این آئی
کورونا ٹیسٹ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ترواننت پورم: کیرالہ میں کورونا سے لوگوں کو کوئی راحت نہیں مل رہی ہے اور گزشتہ روز اتوار کو کورونا کے 29836 نئے معاملے درج کئے گئے اور 75 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت نے گزشتہ شام جاری ایک بلیٹن میں کہا کہ تقریباً 22088 لوگ آج کورونا سے ٹھیک ہوگئے اور 75 لوگوں کی موت ہونے کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20541 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 151670 نمونوں کی جانچ کی گئی اور ٹیسٹ پازیٹیویٹی شرح 19.67 فیصد درج کی گئی ہے اور آج تک کل ملاکر 31275313 نمونوں کی جانچ ہوچکی ہے۔ ریاست میں اس مدت میں 533817 طبی نگرانی میں ہیں اور ان میں سے 503762 ہوم آئسولیشن میں ہیں جبکہ 30055 اسپتالوں میں ہیں۔ آج دن میں 2666 لوگوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں برطانیہ سے آنے والے کسی بھی شخص میں کورونا کی علامات نہیں ملی ہیں اور اب تک برطانیہ سے آئے 11 لوگوں میں کورونا کی جینیاتی شکل کا پتہ چلا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔