پاکستان میں کورونا وائرس کے 720 نئے معاملے، 17 افراد فوت
پاکستان کا جنوبی سندھ صوبہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اب تک 465486 افراد جان لیوا وبا سے متاثر ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 720 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ این سی او سی نے کہا کہ ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 1264384 ہو گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1440 مریضوں کی صحت یابی کے بعد شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1209878 ہوگئی ہے۔
اس دوران 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 28269 ہوگئی ہے اور 1958 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ ملک کا جنوبی سندھ صوبہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اب تک 465486 افراد جان لیوا وبا سے متاثر ہیں۔ اس کے بعد مشرقی پنجاب صوبہ ہے جہاں کورونا کے 437793 کیسز پائے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم زوروں پر ہے اور اب تک 93551193 لوگوں کو کورونا کی ویکسین دی جاچکی ہے جبکہ 34809848 لوگوں کو دونوں ویکسین مل چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یو پی کی اِندرَا، پرینکا گاندھی... ظفر آغا
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔