جموں کے نروال علاقے میں دو دھماکوں کے سبب 6 افراد زخمی، ایل جی منوج سنہا نے کی شدید مذمت

پولیس ذرائع کے مطابق یہ دھماکے دو گاڑیوں میں ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا ہے۔ دریں اثنا پولیس کے اعلیٰ عہدیدار حالات کا جائزہ لینے کے لئے جائے وادات پر پہنچ گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>جموں کا وہ مقام جہاں دھماکہ ہوئے / تصویر یو این آئی</p></div>

جموں کا وہ مقام جہاں دھماکہ ہوئے / تصویر یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

جموں: جموں کے نروال علاقے میں ہفتے کو دو پر اسرار دھماکوں میں کم سے کم 6 افراد زخمی ہو گئے۔ یو این آئی اردو کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس جموں مکیش سنگھ نے ان دھماکے میں 6 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ وہیں، ریاست کے ایل جی منوج سنہا نے ان دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور متاثرین کے حق میں راحت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ دھماکے دو گاڑیوں میں ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا ہے۔ دریں اثنا پولیس کے اعلیٰ عہدیدار حالات کا جائزہ لینے کے لئے جائے وادات پر پہنچ گئے ہیں۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نروال دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کے لئے پچاس ہزار روپیہ فی کس مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔


منوج سنہا نے کہا ’’اس طرح کی گھناؤنی حرکتیں قصور واروں کی بزدلی اور مایوسی کی مظہر ہیں، فوری اور ٹھوس اقدام کئے جائیں، مرتکبین کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ زخمیوں کے بہتر علاج کو یقینی بنائے گی اور ان کے کنبوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

واقعے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ایک مقامی شہری نے بتایا کہ پیہلا دھماکہ قریب سوا گیارہ بجے ہوا اور اس کے پندرہ منٹ بعد دوسرا دھماکہ ہوا۔ یہ دھماکے اس وقت ہوئے ہیں جب بھارت جوڑ یاترا صوبہ جموں پہنچ گئی ہے اور یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انعقاد کے لئے تیاریوں کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔