مراٹھواڑہ خطے میں 5187 نئے کورونا کیسز، 149 افراد کی فوت

تمام ضلع صدر مقامات سے جمع کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع بیڈ سب سے زیادہ متاثر رہا ہے، جہاں 1273 نئے کیسز درج کیے گئے اور 29 افراد کی موت ہوگئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑا خطے کے آٹھ اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سب سے زائد 5187 نئے کیسز سامنے آئے اور 149 افراد کی موت ہوگئی۔ طبی حکام نے یہ اطلاع دی۔ تمام ضلع صدر مقامات سے یو این آئی کی جانب سے جمع کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع بیڈ سب سے زیادہ متاثر رہا ہے، جہاں 1273 نئے کیسز درج کیے گئے اور 29 افراد کی موت ہوگئی۔

لاتور میں 953 کیسز اور 29 افراد کی موت، اورنگ آباد میں 759 کیسز اور 22 اموات، ناندیڑ میں 337 نئے کیسز اور 19 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ جالنا میں 556 کیسز اور 16 اموات، پربھنی میں 462 کیسز اور 12 مریض فوت ہوگئے، عثمان آباد میں 712 کیسز اور 8 لوگوں کی جان گئی اور ہنگولی میں 131 کیسز اور 5 افراد کی موت ہو گئی۔


دریں اثنا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھرمیں کووڈ ۔19 کے 4840 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 51,01,737 ہوگئی۔ ریاست میں مزید 572 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 75,809 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں ریکارڈ 60,223 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 44,07,818 ہوگئی۔ ریاست میں شفایابی کی شرح فی الحال 86.4 فیصد ہے اور شرح اموات 1.49 فیصد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔