بی جے پی حکومت میں 500 برہمنوں کا ہوا قتل: ستیش مشرا

ستیش مشرا نے کو کہا کہ بی جے پی حکومت کے موجودہ میعاد کار میں 500 برہمنوں کا قتل کر دیا گیا، جبکہ 100 سے زیادہ انکاونٹر میں مارے گئے۔

ستیش مشرا، تصویر آئی اے این ایس
ستیش مشرا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اٹاوہ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) خے جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے اترپردیش میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر برہمن مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر جھوٹ بول کر دھوکہ دھڑی کا کام کر رہے ہیں۔

نمائش میدان پر بی ایس پی امیدواروں کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مشرا نے بدھ کو کہا کہ بی جے پی حکومت کے موجودہ میعاد کار میں 500 برہمنوں کا قتل کر دیا گیا، جبکہ 100 سے زیادہ انکاونٹر میں مارے گئے۔ مشرا کے مطابق سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں۔ ایس پی اور بی جے پی حکومت میں لوٹ، ڈکیتی اور غنڈہ گردی شروع ہوجاتی ہے۔ سال2017 سے پہلے کی حکومت میں 134 فساد ہوئے۔ مظفر نگر فسادات کے دوران وزیر اعلی سیفئی میں ڈانس دیکھ رہے تھے۔ بی جے پی کی نقل ایس پی کرتی ہے۔


ستیش مشرا نے کہا کہ بی جے پی نے جھوٹ بول کر عوام کے ووٹ لئے اور جن کے نام پر ووٹ لیا حکومت بننے کے بعد ان کو کنارے لگا دیا۔ این سی بی کی رپورٹ ہے کہ موجودہ حکومت کے میعاد کار میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے، یوپی میں ہر دوگھنٹے میں ایک ریپ کا واقعہ پیش آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو وزیر کا لڑکا گاڑی سے روند دیتا ہے اور کیسی جانچ کی گئی کہ کلیدی ملزم کو اتنی جلدی ضمانت مل گئی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ جس طرح سے ایس پی حکومت میں مخصوص سماج کے لوگوں کو فائدہ پہنچایا جاتا تھا اسی طرح بی جے پی حکومت میں مخصوص سماج کے لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ دونوں حکومتوں میں اپنے لوگوں کو بچایا جاتا ہے۔ چاہے وہ کتنا بڑا مجرم کیوں نہ ہو۔ بی جے پی پر برہمنوں کے ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ خوشی دوبے کو فرضی مقدمے میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔