احمد آباد میں شادی کی دعوت کھانے کے بعد دولہا و دلہن سمیت 50 افراد بیمار

گجرات کے شہر احمد آباد میں شادی کی دعوت کھانے کے بعد نوبیاہتا جوڑے سمیت تقریباً 50 افراد بیمار ہو گئے۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق 50 میں سے 45 افراد نے فوڈ پوائزنگ کی شکایت کی تھی

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

احمدآباد: گجرات کے شہر احمد آباد میں شادی کی دعوت کھانے کے بعد نوبیاہتا جوڑے سمیت تقریباً 50 افراد بیمار ہو گئے۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق 50 میں سے 45 افراد نے فوڈ پوائزنگ کی شکایت کی تھی۔ جس کے بعد انہیں سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا گیا۔

وہیں، دلہن کے پانچ رشتہ داروں نے احمد آباد کے منی نگر میں ایل جی اسپتال میں علاج کرایا۔ ایل جی ہسپتال کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ شادی کی تقریب میں شریک پانچ افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور بتایا ہے کہ اب اُن کی حالت مستحکم ہے۔

ایک مہمان نے بتایا کہ واپسی کے سفر کے دوران کئی افراد میں فوڈ پوائزننگ کی علامات ظاہر ہونے لگیں۔ فوری طور پر تین ایمبولینس کے ذریعے انہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام نے اطلاع دی کہ متاثرہ افراد کی صحت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔


رپورٹ کے مطابق، 12 فروری کو 'رخصتی' کی تقریب کے بعد دیر رات گئے راج پیپلا سے ہمانشو بھاوسار کی بارات میں شامل مہمانوں کو شدید قے اور دست کی شکایت ہونے لگی اور صحت کی ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔ شادی کے مینو میں استقبالیہ مشروب کے طور پر انناس کا ملک شیک شامل تھا، شبہ ہے کہ وہی لوگوں کے بیمار ہونے کی وجہ بنا۔ کھانے میں مختلف قسم کے پکوان جیسے سوپ، سلاد، گاجر کا حلوہ، زیرہ رائس، دال فرائی، روٹی، پنیر، ایک دیگر سبزی کا پکوان اور چھاچھ وغیرہ بھی شامل تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔