ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 490 افراد ہلاک، 45903 نئے معاملے

اب تک ملک میں 79.13 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند جبکہ 126611 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ صحت مند ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال کیسوں کی تعداد کم ہوکر 509673 ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے نئے معاملوں کے مقابلے میں صحت مند ہونے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے کے سبب سرگرم معاملات کی شرح چھ فیصد سے کم ہوگئی جبکہ ری کوری کی شرح 92.5 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے اعداد و شمار کے مطابق اتوار کے روز نئے معاملات میں معمولی اضافہ ہوا تھا اور ہفتے کے روز 45674 کے مقابلے 45903 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 85.53 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ اس دوران 48405 مریض صحت مند اور 490 افراد انتقال کر گئے۔ اب تک ملک میں 79.13 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں اور 126611 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ صحت مند ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال کیسوں کی تعداد 2992 کم ہوکر 509673 ہوگئی ہے۔ اس وقت صحت مند افراد کی شرح 92.56، اموات کی شرح 1.48 اور سرگرم معاملوں کی شرح 5.96 فیصد ہے۔

اس مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں سرگرم معاملوں میں مسلسل کمی آنے سے ان کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہوگئی ہے، جو ایک وقت تین لاکھ سے زیادہ ہوگئی تھی۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 2772 کی کمی کی وجہ سے ان کی تعداد کم ہوکر 97296 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 125 کے ساتھ 45240 ہوگئی ہے۔ اس دوران 8232 افراد صحت مند ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے اس وبا سے راحت پانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 15.77 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔


جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد محض 358 کا اضافہ ہونے سے سرگرم معاملے بڑھ کر 33697 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11391 تک جا پہنچی ہے اور اب تک قریب 8.02 لاکھ افراد صحت مند ہوچکے۔ آندھرا پردیش میں اس دوران فعال مریضوں کی تعداد 31 کی کمی ہونے سے سرگرم معاملے گھٹ کر 21403 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں ابھی تک 6791 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور 8.14 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے نجات پا چکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اس دوران کورونا کے فعال کیسوں کی تعداد 258 کے اضافے سے یہ 23249 ہوگئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے 7206 افراد نے اس دنیا کو الوداع کہا۔ ریاست میں اب تک 4.67 لاکھ سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ تامل ناڈو میں فعال معاملات میں 72 کی کمی واقع ہوئی ہے اور یہ تعداد کم ہوکر 18894 رہ گئی ہے اور اب تک 11344 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 7.13 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں۔ کیرالہ میں فعال معاملات کی تعداد میں 1437 کی کمی کے بعد یہ 81940 ہوگئی ہے اور اب تک 1692 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 4.02 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اڈیشہ میں فعال معاملات کی تعداد 11981 ہوگئی ہے اور 1425 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ بیماری سے پاک ہونے والے افراد کی تعداد 2.88 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔


اس عرصے کے دوران دہلی میں اس وبا کے 1599 فعال معاملوں کا اضافہ ہوا ہے جو بڑھ کر 41857 ہوچکے ہیں۔ قومی دارالحکومت میں اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 6989 ہوگئی ہے اور اب تک 3.89 لاکھ سے زیادہ مریضوں کو انفیکشن سے نجات مل مل چکی ہے۔ تلنگانہ میں، کورونا کے فعال معاملات 19239 پر آگئے ہیں اور 1381 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 2.30 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا کے فعال معاملات میں 522 کی کمی کے بعد یہ تعداد کم ہوکر 34566 ہوگئی ہے اور یہاں 7294 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس ریاست میں اب تک 3.63 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں سرگرم کیسوں کی تعداد بڑھ کر 4910 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے راحت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 1.28 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 4318 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر 7928 ہوگئی ہے اور 1.66 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 3028 افراد اس مرض سے ہلاک ہوئے ہیں۔ گجرات میں فعال معاملات بڑھ کر 12318 ہوچکے ہیں اور 3760 افراد کی موت اور 1.64 لاکھ سے زیادہ افراد اس مرض سے شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں سرگرم معاملات کی تعداد 6273 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 1144 افراد کی موت کورونا کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ 2.14 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے پاک ہوئے ہیں۔


ابھی تک کورونا وبا سے راجستھان میں 1989، ہریانہ میں 1912، چھتیس گڑھ میں 2447، جموں و کشمیر میں 1533، آسام میں 943، جھارکھنڈ میں 897، پڈوچیری میں 607، گوا میں 643، ہتریپورہ 359، ماچل پردیش میں377، چنڈی گڑھ میں 234، منی پور میں 197، میگھالیہ میں 93، لداخ میں 84، سکم میں 78، انڈومان اور نکوبار جزیروں میں 60، اروناچل پردیش اور ناگالینڈ میں 46-46 اور دادار نگر حویلی اور دمن دیو میں دو اموات ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔