آئی ٹی بی پی کے 45 جوان کورونا سے متاثر، 76 جوان قرنطینہ میں

آئی ٹی بی پی نے سی اے پی ایف ریفرل اسپتال گریٹر نوئیڈا میں کورونا متاثرہ جوانوں کا علاج شروع کردیا ہے، 200 بستروں والا یہ اسپتال اب کووڈ 19 کے متاثرہ جوانوں کے علاج کے لئے مختص ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستان تبت سرحد پولیس کے 45 اہلکاروں میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے دو کو صفدر جنگ اسپتال، 41 کو گریٹر نوئیڈا میں اور دو کو ایمس جھجھر میں داخل کرایا گیا ہے۔ آئی ٹی بی پی کے مطابق اب تک اس کے 45 اہلکاروں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے یہ اہلکار آئی ٹی بی پی کے ٹہری کیمپ میں تعینات ہیں جو دارالحکومت میں اندرونی حفاظت کے کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔ دو اہلکاروں کو 43 صفدر جنگ اسپتال میں اور 41 آئی ٹی بی پی اہلکار سی اے پی ایف ریفرل اسپتال، گریٹر نوئیڈا میں داخل ہیں۔ کانٹیکٹ ٹریسنگ کے بعد اس یونٹ کے 76 جوانوں کو آئی ٹی بی پی کے چھاولا قرنطینہ مرکز میں الگ رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ روہنی میں دہلی پولیس کے ساتھ امن و قانون میں تعینات ایک آئی ٹی بی پی کمپنی کے دو جوانوں کا پہلے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا، انہیں ایمس جھجھر میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کمپنی کے باقی 91 جوانوں کو بھی آئی ٹی بی پی چھاولا میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ان کے نمونے لئے جا چکے ہیں۔رپورٹ کا انتظار ہے۔


اس دوران آئی ٹی بی پی نے سی اے پی ایف ریفرل اسپتال گریٹر نوئیڈا میں کورونا متاثرہ جوانوں کا علاج شروع کردیا ہے، 200 بستروں والا یہ اسپتال اب کووڈ 19 کے متاثرہ جوانوں کے علاج کے لئے ہے۔ ابھی اس میں آئی ٹی بی پی اور بی ایس ایف کے کل 52 جوان داخل ہیں۔ ان کا طے میڈیکل پروٹوکول کے مطابق علاج کیا جارہا ہے اور دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ مرکزی مسلح پولیس دستے کے ماہر ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں۔ اسپتال میں سبھی ضروری آلات اور وسائل مہیا ہیں۔ ساتھ ہی کانٹیکٹ ٹریسنگ تیز کردی گئی ہے اور رابطے میں آئے لوگوں کے نمونے کی جانچ بھی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔