آندھرا پردیش میں گیس سلنڈر پھٹنے سے حادثہ، 4 افراد ہلاک

پولیس نے بتایا کہ رزاق نامی شخص کے مکان میں آج صبح تقریباً 5 بجے گیس سلنڈر پھٹ گیا، سلنڈر پھٹنے کی شدت کے نتیجہ میں پڑوس کے مکان کی چھت گر گئی جس کے سبب اس مکان میں محو خواب چار افراد ہلاک ہو گئے۔

تصویر ٹوئٹر / @ANI
تصویر ٹوئٹر / @ANI
user

یو این آئی

امراوتی: آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور میں پکوان گیس سلنڈر کے پھٹنے کے نتیجہ میں چار افراد ہلاک اور دیگر دو شدید طور پر جھلس گئے۔ ضلع کے مولاکالیڈو علاقہ کے ایک مکان میں یہ واقعہ پیش آیا۔ گیس سلنڈر کے پھٹنے سے متصل مکان کی چھت گر گئی۔ اس واقعہ میں پڑوس کے مکان کے چار افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ سلنڈر جس مکان میں پھٹا اس مکان میں رہنے والے دو افراد شدید طور پر جھلس گئے۔

پولیس نے بتایا کہ رزاق نامی شخص کے مکان میں آج صبح تقریباً 5 بجے گیس سلنڈر پھٹ گیا، جس میں رزاق کے ساتھ ساتھ ان کا بیٹا عبدل شدید زخمی ہو گیا۔ سلنڈر پھٹنے کی شدت کے نتیجہ میں پڑوس کے مکان کی چھت گر گئی جس کے سبب اس مکان میں محو خواب چار افراد ہلاک ہو گئے۔


اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر راحت کے کام کا آغاز کیا اور مکان کے ملبہ میں پھنسی لاشوں کو نکالنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔ جبکہ جھلسے ہوئے افراد کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں ان کو بہتر علاج کے لئے اننت پور کے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ مہلوکین کی شناخت 6 سالہ فردوس، 60 سالہ زینب، 35 سالہ دادٔو اور 30 سالہ شرفو کے طورپر کی گئی ہے۔ اس واقعہ کے نتیجہ میں گاوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔