دہلی میں کورونا کے 3428 نئے معاملے، 22 مریضوں کی موت

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کی وجہ سے مزید 22 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 5946 ہوگئی ہے۔

کورونا ٹیسٹ، تصویر یو این آئی
کورونا ٹیسٹ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: دارالحکومت میں جمعہ کے روز کورونا وائرس انفیکشن کے 3428 نئے معاملے سامنے آئے، جس سے متاثرین کی تعداد 3.24 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ لیکن تشویش کی بات ئی ہے کہ اس دوران مریضوں کی شفایابی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے اور فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔

دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت میں متاثرہ افراد کی تعداد 324459 ہوگئی۔ اس دوران مزید 3197 مریضوں کے صحت ہونے سے اب تک مجموعی طور پر 295699 افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔ اس کے ساتھ کورونا مریضوں کی شفایابی کی شرح 91.13 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔


اسی عرصے میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے مزید 22 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 5946 ہوگئی ہے۔ دہلی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 58145 افراد کی جانچ کی گئی اور ان میں پازیٹیوٹی کی شرح 5.90 فیصد رہی۔ یہاں وائرس کے کل 3885309 نمونےکی جانچ کی گئی۔ دارالحکومت میں فی 10 لاکھ پر جانچ کی اوسط تعداد 204489 ہے۔ دہلی میں جانچ میں پازیٹیوٹی کی شرح 8.35 فیصد پائی جا رہی ہے۔

تشویش کی بات یہ ہے کہ نئے معاملات کے مقابلے میں صحت مند افراد کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فعال معاملات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد آج مزید 209 بڑھ کر 22814 رہ گئی جو جعمرات کو 22605 تھی۔ ان میں سے ہوم آئسولیشن میں 13152 ہیں۔ دہلی میں کورونا سے اموات کی شرح 1.83 فیصد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔