ملک میں کورونا انفیکشن کے 3375 نئے معاملے، فعال معاملوں کی تعداد 37444

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4206 مریضوں کو اس وبا سے نجات ملی ہے جس کی وجہ سے کورونا سے نجات پانے والے افراد کی کل تعداد 4 کروڑ 40 لاکھ 28 ہزار 370 ہوگئی۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 3375 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد 4,45,94,487 ہو گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو کہا کہ ملک میں ایکٹو کیسز 37444 ہیں اور فعال معاملوں کی شرح 0.08 فیصد ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4206 مریضوں کو اس وبا سے نجات ملی ہے جس کی وجہ سے کورونا سے نجات پانے والے افراد کی کل تعداد 4 کروڑ 40 لاکھ 28 ہزار 370 ہوگئی۔ اسی عرصے میں کورونا وبا کے باعث سات مریضوں کی اموات کی تعداد 528673 ہو گئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد اور صحت مند ہونے کی شرح 98.73 فیصد ہے۔

قومی راجدھانی میں کووڈ-19 انفیکشن کے 10 معاملات کی کمی آئی ہے، جس سے متاثرین کی تعداد کم ہو کر 379 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 1976580 ہوگئی۔ مرنے والوں کی تعداد 26502 پر مستحکم ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا کے 158 متاثرہ کیسز کی کمی کے بعد ایکٹو کیسز کم ہو کر 3034 ہو گئے ہیں اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 79,70,493 ہو گئی ہے اور مزید تین مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,48,346 ہو گئی ہے۔


اسی عرصے میں کیرالہ میں کووڈ-19 انفیکشن کے 515 معاملے کم ہو کر 10090 پر آ گئے ہیں اور اب تک 6725556 لوگ اس وبا سے آزاد ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 71170 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔