مہاراشٹر: تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 28 افراد عدالت سے بری

مجسٹریٹ آر ایچ جھا نے منگل کے روز ہی اپنے فیصلہ میں کہا تھا کہ ہائی کورٹ پہلے ہی بتاچکی ہے کہ ملزموں کے خلاف کوئی بھی فوجداری معاملہ نہیں بنتا، اس لئے سبھی ملزمین بری ہونے کے حقدار ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

ٹھانے: مہاراشٹر میں ٹھانے کی مقامی عدالت نے 2 مختلف معاملوں کا سامنا کررہے 21 غیرملکی شہریوں سمیت تبلیغی جماعت کے 28 افراد کو بری کردیا ہے۔ ان سبھی کے خلاف مختلف دفعات کے تحت ٹھانے کے ممبرا پولس تھانے میں معاملے درج تھے۔

مجسٹریٹ آر ایچ جھا نے منگل کے روز ہی اپنے فیصلہ میں کہہ دیا تھا کہ ہائی کورٹ پہلے ہی بتاچکی ہے کہ ملزموں کے خلاف کوئی بھی فوجداری معاملہ نہیں بنتا ہے، اس لئے سبھی ملزمین بری ہونے کے حقدار ہیں۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اس سماعت کی اب کوئی بنیاد نہیں ہے۔


تبلیغی جماعت کے وکیل اسماعیل شیخ نے اس دوران کہا کہ جن افراد کو ضمانت ملی ہے ان میں سے 13 بنگلہ دیشی اور 8 ملیشیائی شہری ہیں جبکہ 4 ہندوستانی اور باقی 3 غیرملکی شہریوں کی مدد کرنے والے افراد ہیں۔ ان سبھی کے خلاف 10 مارچ سے 31 مارچ کے درمیان تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 26 Aug 2020, 8:46 PM