ملک میں کورونا وائرس کے 2706 نئے معاملے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ

مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 2,070 شفایاب ہوئے اور اس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر 4 کروڑ 26 لاکھ 13 ہزار 440 مریض کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس/ تصویر یو این آئی
کورونا وائرس/ تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے بڑھتے کیسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں ک دوران کورونا وائرس سے 2070 مریض شفایاب ہوئے۔ اس دوران کورونا کے 2706 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں متاثرین کی کل تعداد چار کروڑ 31 لاکھ 55 ہزار 749 تک پہنچ گئی۔ دریں اثنا مزید 25 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد اموات کی مجموعی 5 لاکھ 24 ہزار 611 ہوگئی۔

پیر کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 2,070 شفایاب ہوئے اور اس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر 4 کروڑ 26 لاکھ 13 ہزار 440 مریض کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.74، فعال کیسز کی شرح 0.04 فیصد اور اموات کی شرح 1.22 فیصد ہے۔


ریاست کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 205 عدد سے بڑھ 5,276 ہو گئے ہیں۔ اس جان لیوا وبا سے راحت پانے والوں کی تعداد 618 سے بڑھ کر 64,80,516 ہو گئی، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 23 بڑھ کر 69,723 ہو گئی۔ ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزکی تعداد 225 عدد سے بڑھ کر 2,997 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 324 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 77,35,088 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1,47,859 ہو گئی ہے۔

ریاست کرناٹک میں کورونا وائر کے ایکٹیو کیسز 143 عدد سے بڑھ کر 2041 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 98 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 39,09,592 ہوگئی جب کہ اموات کی تعداد 40,106 پر مستحکم رہی۔ قومی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 1624 پر آ گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 374 لوگوں نے اس جان لیوا وائرس کو شکست دی، جس کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد 18,78,479 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 26208 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔