2399 بنگلہ دیشی دھوکہ سے ہندوستانی دستاویز حاصل کر استعمال کرتے پائے گئے

وزیر مملکت برائے داخلہ نے لوک سبھا کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو غیر قانونی مہاجرین کی شناخت کے لیے فوری اقدام کی ہدایت جاری کی ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے
وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے
user

قومی آوازبیورو

2017 سے 2022 کے درمیان بیورو آف امیگریشن کنٹرولڈ انٹگریٹیڈ چیک پوسٹ (آئی سی پی) پر مجموعی طور سے 2399 بنگلہ دیشی شہریوں کو پکڑا گیا اور دھوکہ دہی سے حاصل ہندوستانی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے پایا گیا۔ منگل کے روز پارلیمنٹ میں یہ جانکاری دی گئی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے لوک سبھا کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو غیر قانونی مہاجرین کی شناخت کے لیے مناسب اور فوری اقدام کی ہدایت جاری کی ہے۔ التزامات کے مطابق نشان زد مقامات پر ان کے پابندی قانون، ان کی زندگی اور بایومیٹرک تفصیلات کو کیپچر کرنا، نقلی ہندوستانی دستاویزات کو رد کرنا، اور قانونی کارروائی جس میں قانون کے مطابق قید کا عمل شروع کرنا شامل ہے۔


اس کے علاوہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں کو ان غیر قانونی مہاجرین کی تفصیلات شیئر کرنے کی صلاح بھی دی گئی ہے جنھوں نے مناسب کارروائی کے لیے یو آئی ڈی اے آئی کے ساتھ غلط طریقے سے آدھار کارڈ حاصل کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی مہاجرین کے دستاویزات، جیسے ووٹر کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، راشن کارڈ وغیرہ کے ذریعہ دھوکہ دہی سے حاصل کسی بھی شناختی کارڈ کو رد کر دیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */