سری نگر تصادم میں 2 ملی ٹینٹ اور مالک مکان ہلاک: پولیس

جموں وکشمیر کے ضلع سری نگر میں پیر کی شام کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصاد م میں 2 جنگجو اور مکان مالک مارے گئے ہیں

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @kamranyousuf_
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @kamranyousuf_
user

یو این آئی

سری نگر: جموں وکشمیر کے ضلع سری نگر میں پیر کی شام کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصاد م میں 2 جنگجو اور مکان مالک مارے گئے ہیں۔

جموں وکشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ’پیر کی شام کو مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سری نگر کے حیدر پورہ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران وہاں پر چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران 2 عدم شناخت ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے‘۔

انہوں نے کہاکہ مہلوک ملی ٹینٹوں کی شناخت اور اُن کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔ آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ ’حیدر پورہ میں دہشت گردوں کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں مالک مکان زخمی ہونے کے بعد دم توڑ بیٹھا‘۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک شخص کی بلڈنگ کی اوپری منزل میں ملی ٹینٹ چھپے بیٹھے تھے۔


انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج نے مزید بتایا کہ ’ذرائع اور ڈجیٹل ثبوت سے معلوم ہوا ہے کہ مہلوک شخص ملی ٹینٹ معاون کے بطور اپنی خدمات انجام دے رہا تھا‘۔ آئی جی کے مطابق علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔