کیرالہ اور دہلی میں کورونا وائرس سے 19 مریضوں کی موت

کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 3,402 ہو گئے ہیں۔ اس سے راحت پانے والوں کی تعداد 299 عدد کے اضافہ کے ساتھ 64,74,702 ہو گئی جب کہ مرنے والوں کی تعداد 18 عدد کے اضافے سے 69403 ہو گئی۔

کورونا وائرس، علامتی تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 18 افراد کیرالہ میں اور ایک شخص کی موت قومی راجدھانی دہلی میں ہلاکت خیز کورونا وائرس (کووڈ-19) سے ہوئی ہے۔ دریں اثنا، ملک میں جاری کووڈ ویکسینیشن مہم میں اب تک 191.48 کروڑ سے زیادہ افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ اتوار کو ملک میں 10,78,005 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

منگل کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے، اس کے ساتھ ہی ملک میں اس ہلاکت خیز وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ 24 ہزار 260 ہو گئی ہے۔ اسی مدت میں 2467 مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 84 ہزار 710 مریض کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں اور اس کی شرح 98.75 فیصد ہے۔ وہیں فعال کیسزکی شرح 0.04 فیصد اور موت کی شرح 1.22 فیصد ہے۔


کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 3,402 ہو گئے ہیں۔ اس سے راحت پانے والوں کی تعداد 299 عدد کے اضافہ کے ساتھ 64,74,702 ہو گئی جب کہ مرنے والوں کی تعداد 18 عدد کے اضافے سے 69403 ہو گئی۔ قومی دارالحکومت میں دہلی میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 534 سے سے گھٹ کر 3228 رہ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مزید 910 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 1871311 جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 26196 ہوگئی۔

ریاست ہریانہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 210 سے گھٹ کر 1588 پر آ گئے ہیں۔ اس دوران 428 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد وبا سے شفایاب یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 987206 جب کہ اموات کی تعداد 10621 پر مستحکم ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز آٹھ عدد سے بڑھ کر 1526 ہو گئے ہیں۔ اس دوران جان لیوا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 147855 پر مستحکم ہے۔ ریاست میں وائرس سے شفایاب مریضوں کی تعداد 121 عدد سے بڑھ کر 7721588 ہو گئی ہے۔


ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 25 عدد سے گھٹ کر 391 پر آ گئے ہیں۔ اس دوران کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 21,203 پر مستحکم ہے۔ ریاست میں وائرس سے شفایاب لوگوں کی تعداد 39 عدد سے بڑھ کر 1997280 ہو گئی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 48 عدد سے گھٹ کر 1097 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں 186 عدد کا اضافہ ہونے سے یہ تعداد بڑھ کر 2053247 ہو گئی ہے جب کہ جان لیوا وبا سے 23513 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */