راجستھان میں 19 نئے ضلعوں کی تشکیل کا اعلان، ریاست میں اب مجموعی طور پر ہوں گے 50 اضلاع

نئے اضلاع میں انوپ گڑھ، بیاور، بالوترا، ڈیگ، ڈیڈوانا، دودو، گنگاپور سٹی، جئے پور شمال، جودھپور مشرق، کیکڑی، کوٹ پتلی، کھیرتھل، پھلودی، سلومبر، سانچور، شاہ پورہ، نیم کا تھانہ وغیرہ شامل ہیں۔

اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس
اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے آج ریاست میں 19 نئے ضلعوں کی تشکیل کا اعلان کر دیا ہے۔ راجدھانی جئے پور میں وزیر اعلیٰ نے اسمبلی میں اس تعلق سے جانکاری دی اور کہا کہ 19 نئے ضلعوں کی تشکیل کے ساتھ ہی ریاست میں اب مجموعی طور پر 50 اضلاع ہو گئے ہیں۔ اشوک گہلوت نے بتایا کہ ’’ہمیں ریاست میں کچھ نئے اضلاع کی تشکیل کا مطالبہ موصول ہوا تھا۔ اس پر ہم نے جانچ کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ ہمیں کمیٹی کی فائنل رپورٹ مل گئی ہے۔ ایسے میں اب ریاست میں نئے اضلاع کی تشکیل کا اعلان کرتا ہوں۔‘‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان میں جن 19 نئے اضلاع کی تشکیل ہوئی ہے، ان کے نام ہیں انوپ گڑھ، بیاور، بالوترا، ڈیگ، ڈیڈوانا، دودو، گنگاپور سٹی، جئے پور شمال، جئے پور جنوب، جودھپور مشرق، جودھپور مغرب، کیکڑی، کوٹ پتلی، کھیرتھل، پھلودی، سلومبر، سانچور، شاہ پورہ اور نیم کا تھانہ۔


قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ گہلوت نے 3 نئے ڈویژنل ہیڈکوارتر بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ان میں بانسواڑا، پالی اور سیکر شامل ہیں۔ حالانکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ ان ہیڈکوارٹرس کے اندر کون کون سے اضلاع ہوں گے۔ بہرحال، ہیڈکوارٹرس بننے کے ساتھ ہی زون کا بھی خاص طور پر دھیان رکھا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان نئے اضلاع کے لیے 2000 کروڑ روپے کے بجٹ کا بھی التزام رکھا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */