کمبوڈیا میں تمباکو کے استعمال سے ہر سال 15 ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں: ڈبلیو ایچ او

لی ایلانا نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ تمباکو دنیا بھر میں ہر سال 80 لاکھ افراد کی جان لے لیتا ہے، جن میں سے 15 ہزار سے زائد لوگ کمبوڈیا کے رہائشی ہیں۔

تمباکو نوشی کے خلاف مظاہرہ
تمباکو نوشی کے خلاف مظاہرہ
user

یو این آئی

پنوم پن: کمبوڈیا میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی نمائندہ لی ایلانا نے بدھ کو کہا کہ تمباکو سے متعلق بیماریوں سے کمبوڈیا میں ہر سال 15000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوتے ہیں اور یہاں کے ماحولیات پر تمباکو صنعت کے مضر اثرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

لی ایلانا نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ تمباکو دنیا بھر میں ہر سال 80 لاکھ افراد کی جان لے لیتا ہے، جن میں سے 15 ہزار سے زائد لوگ کمبوڈیا کے رہائشی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے 31 مئی کو تمباکو کے عالمی دن کے موقع پر ایک ریلیز میں کہا کہ تمباکو سے پاک ماحول کمبوڈیا میں سیاحت کو فروغ دیتا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں تقریباً 16.80 لاکھ لوگ تمباکو کا استعمال کرتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔