کانگریس کی ’آزادی گورو یاترا‘ دہلی کے راج گھاٹ پر اختتام پذیر، تقریب میں سونیا گاندھی کی شرکت

ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر کانگریس پارٹی کی جانب سے نکالی گئی ’آزادی گورو یاترا‘ آج اختتام پذیر ہو گئی

آزادی گورو یاترا / قومی آواز / وپن
آزادی گورو یاترا / قومی آواز / وپن
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر کانگریس پارٹی کی جانب سے نکالی گئی ’آزادی گورو یاترا‘ آج اختتام پذیر ہو گئی۔ راج گھاٹ پر منعقدہ اختتامی تقریب میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور کانگریس سیوا دل کے قومی صدر لال جی بھائی دیسائی سمیت کئی سینئر لیڈران نے شرکت کی۔ کانگریس سیوا دل کی جانب سے گجرات کے سابرمتی سے نکالی گئی اس یاترا میں شامل لوگوں نے 1300 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کیا۔

راج گھاٹ پر اختتامی تقریب کے دوران کانگریس صدر سونیا گاندھی نے سیوا دل کے کارکنان کو کانگریس کی پالیسیوں اور اقدار کے مطابق اپنی پوری قوت سے ملک اور ملک کے باشندگان کی خدمت کا حلف دلوایا۔ دہلی کانگریس کے صدر چودھری انیل کمار نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔


خیال رہے کہ آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر گجرات کے گاندھی دھام سے دہلی کے راج گھاٹ تک کانگریس سیوا دل کے کارکنوں نے آزادی گورو یاترا نکالی، جس میں 1000 سے زیادہ تربیت یافتہ رضاکاروں نے حصہ لیا۔ اس یاترا میں شامل لوگوں نے گجرات، راجستھان، ہریانہ کا 58 دنوں تک سفر کیا۔

کانگریس کی ’آزادی گورو یاترا‘ دہلی کے راج گھاٹ پر اختتام پذیر، تقریب میں سونیا گاندھی کی شرکت

کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے اس یاترا کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا تاکہ نئی نسل کو برطانوی راج سے آزادی حاصل کرنے میں ہمارے قائدین کی قربانیوں سے واقف کرایا جا سکے۔ اس دورے میں 1947 کے بعد جدوجہد آزادی اور ملک کی ترقی میں پارٹی کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 01 Jun 2022, 10:47 AM