اتر پردیش: جونپور جیل میں بند بھائیوں کے لیے 150 بہنوں نے بھیجی راکھی

جیل انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق 150بہنوں نے بھائی کے لئے لفافہ بند راکھی و رولی بھیجی ہے۔ دیگر قیدیوں کے جذبے کورکھنے کے لئے جیل انتظامیہ نے اپنے وسائل سےر اکھیوں کا انتظام کیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

جونپور: کورونا وائرس نے بھائی بہنوں کے بے لاگ محبت کے مظہر رکشا بندھن کو بھی متاثر کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب اترپردیش میں جونپور کے جیل میں بند بھائیوں کی کلائی پر بہنیں خود سے راکھی نہیں باندھ سکی ہیں۔ انچارج سپرنٹنڈنٹ راج کمار نے آج یہاں کہا کہ جیل انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق 150بہنوں نے اپنے بھائیوں کے لئے لفافہ بند راکھی و رولی بھیجی ہے۔ دیگر قیدیوں کے جذبے کو رکھنے کے لئے جیل انتظامیہ نے اس کے لئے بھی اپنے وسائل سے راکھیوں کا انتظام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈائرکٹر جنرل (جیل) نے پانچ دن قبل ہی واضح کردیا تھا کہ کورونا وائرس وبا کے پیش نظر اس سال بہنوں کو جیل میں بند بھائیوں کو رکشا بندھن کے دن مل کر راکھی باندھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ گائیڈ لائن طے کی تھی کہ جو بہنیں جیل میں بند بھائیوں کو راکھی پہنچانا چاہتی ہیں وہ لفافے میں راکھی و رولی رکھ کر بھائی کا نام لکھ کر جیل انتظامیہ کو دو دن قبل ہی فراہم کرا دیں۔


انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کی شام میعاد ختم ہونے تک ایسے 150بندیوں کے لئے ان کی بہنیں راکھی ورولی رکھے لفافے جیل انتظامیہ کو سونپ چکی تھیں۔ جیل انتظامیہ نے ان لفافوں کو ایک کارٹون میں رکھنے کے بعد سینیٹائز کردیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Aug 2020, 5:58 PM