یوپی کے 14 اضلاع گِدھوں کی حفاظت کے لئے نشان زد

بریلی کے چیف فاریسٹ کسٹوڈین للت کمار ورما نے بتایا کہ گدھوں کے تحفظ کے لئے ریاست کے 14 اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس میں روہیل کھنڈ زون کے تین اضلاع بریلی، پیلی بھیت و بجنور شامل ہیں۔

گدھ، تصویر آئی اے این ایس
گدھ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بریلی: ماحولیاتی توازن میں اہم کردار نبھانے والے گدھوں کی کم ہوتی تعداد سے فکر مند اترپردیش نے اس پرندے کے تحفظ کے لئے 14 اضلاع نشان زد کئے ہیں۔ محکمہ جنگلات کے ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ گدھوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے نئے سرے سے ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے اور اس کے لئے ریاست کے 14 اضلاع نشان زد کئے گئے، جہاں گدھوں کے لئے مناسب ماحول تیار کیا جائے گا۔ روہیل کھنڈ زون کے بریلی، پیلی بھیت اور بجنور اضلاع کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔ محکمہ جنگلات زمین طے کر چکا ہے۔ اب گائیڈ لائن اور بجٹ آنے کا اتنظار ہو رہا ہے۔

بریلی کے چیف فاریسٹ کسٹوڈین للت کمار ورما نے بتایا کہ گدھوں کے تحفظ کے لئے ریاست کے 14 اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس میں روہیل کھنڈ زون کے تین اضلاع بریلی، پیلی بھیت و بجنور شامل ہیں۔ گدھ تحفظ سنٹر کے لئے حکومت کی گائیڈ لائن کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ ریاستی حکومت نے گدھوں کے تحفظ کا منصوبہ بنایا ہے اس کے لئے ترائی علاقوں میں تحفظ مرکز بنائے جانے ہیں۔ یہ مقام کھلے ہوں گے مگر سیکورٹی ومناسب مقام کے لئے مستقل نگرانی کی جائے گی۔ محکمہ جنگلات کے ساتھ محکمہ زراعت، مویشی پروری اور بامبے نیچر ہسٹری سوسائٹی (بی این ایچ ایس) کے سائنس داں اس کا تفصیلی خاکہ بنا رہے ہیں۔


ورما نے بتایا کہ گدھوں کو مناسب ماحول دینے کے لئے کھیتی میں فرٹیلائزر کا استعمال کم کر کے قدرتی کھیتی کو فروغ دینا ہوگا۔ گدھ ایک بار میں 130 کلو میٹر تک اڑان بھر سکتے ہیں۔ ان کے لئے ترائی میں محفوظ حلقے بنا کر ان کی نسلوں میں اضافے کی کوشش بھی ہوگی۔ منتخب اضلاع میں تحفظ سنٹر بنائے جانے ہیں۔ اس کے آس پاس آرگنک قدرتی کھیتی کو بڑھاوا دینا ہوگا۔ کھیتی میں کیمیائی کھاد اور جرائم کش ادویہ کا استعمال کی وجہ سے ہی گدھوں کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ ان کی تعداد میں تیزی سے کمی ہوتی گئی۔ اب ان کی نگرانی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔